گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان نزد ہائی وے، اسلام آباد میں نابینا اسلامی بھائی سیّد ناصر عطاری کی رہائش گاہ پر اسپیشل پرسنز کے لئے ”اجتماعِ ذکر و نعت“ کا اہتمام کیا گیا۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ کلامِ پاک سے ہواجس کے بعد نابینا اسلامی بھائیوں نے حضور سرورِ کونین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد”اصلاحِ اعمال“ کے موضوع پر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کا آڈیو بیان اسپیشل پرسنز کو سنایا گیا اور اختتام پر دعا و صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)