دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز کراچی سٹی میں قائم اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے آفس میں  مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بلوچستان کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے ابتداءً سابقہ اہداف پر کلام کیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جن میں اسپیشل پرسنز کے سحری اجتماعات کا انعقاد کرنا، رمضان اعتکاف میں اسپیشل پرسنز کو شرکت کروانا، ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں اسپیشل پرسنز کو شرکت کروانا، قافلوں میں سفر کروانا اور اشاروں کی زبان کورسز کروانا شامل تھا۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے بلوچستان میں واقع اسپیشل ایجوکیشن اسکولز میں قراٰنِ کریم کی تعلیم کو عام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ داران کو تحائف بھی دیئے۔

اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار بلوچستان قادر بخش عطاری، نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمد عمیر ہاشمی عطاری اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)