مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ،نگران زون اور ریجنِ ذمّہ دار کی شرکت
تفصیل:
دعوت اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت2 جنوریء بروز
جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہواجس میں نگران زون اور ریجن
مالیات ذمہ دار نے شرکت کی۔ اس موقع پر زون مالیات ذمہ دار نے بجٹ اور موجودہ کیفیت
کا جائزہ لیا اور مشاہرہ جات کی ادائیگی کیلئے
ذمہ داران سے مشاورت کی۔(رپورٹ:غلام الیاس عطاری ، زون مالیات ذمہ دار)
مدنی مرکز فیضان مدینہ عباسیہ ٹاؤن بہاولپورمیں ملتان ریجن
کے چار زون کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 7جنوری2020ء بروز منگل مدنی مرکز
فیضان مدینہ عباسیہ ٹاؤن بہاولپورمیں
ملتان ریجن کے چار زونز (بہاولپور،
وہاڑی، رحیم یار خان، احمد پور شرقیہ ) کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون، ریجن مالیات مفتشین، زون رسید ذمہ داران، کابینہ
اکاؤنٹنٹ و اراکین کابینہ مالیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن مالیات ذمہ دار نےشعبہ
میں مدنی کام بڑھانے کے لئے عملی طور پر کوشش کرنے ، مدرسہ المدینہ آن لائن میں
مختلف کورسزکرنے، قرآن پاک مخارج کے ساتھ
پڑھنے، شعبے کی تمام سرگرمیوں کو مفتیانِ کرام کی رہنمائی کے مطابق کرنے ، قافلوں
میں سفر کرنےاور بالخصوص اصلاحِ اخلاق کی
ترغیب دی۔(رپورٹ:علی محمد عطاری،
مجلس مالیات بہاولپور، وہاڑی زون)
مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ خانیوال میں مدنی مشورہ
رکنِ
کابینہ اور شہر اکاؤنٹینٹ مالیات کے اسلامی بھائیوں کی شرکت
تفصیل:
دعوت
اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 7جنوری2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانیوال میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ کابینہ اور شہر اکاؤنٹینٹ مالیات کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔ زون ذمّہ دار مجلس مالیات نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور 17 جنوری 2020ء کو تین دن کے قافلے میں سفر کرنے
کے حوالے سے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:غلام
الیاس عطاری، زون ذمّہ دار مجلس مالیات)
فیضانِ
مدینہ شاہ رکنِ عالم کالونی میں مدنی مشورہ
زون مشاورت کے اسلامی بھائیوں کی شرکت
تفصیل:
دعوتِ اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت5جنوری2020ءمدنی مرکز فیضانِ مدینہ
شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون
مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔نگران
زون نے یکساں تعلقات کے حوالے سے تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ
کے اہداف دیئے۔ (رپورٹ:غلام الیاس عطاری، زون ذمہ دار مجلس مالیات)
دعوت ِ اسلامی
کی مجلس مالیات کے تحت 4 جنوری2020ء بروز ہفتہ ضلع بہاولنگر حاصل پور میں مدنی مشورہ ہواجس میں رکنِ کابینہ، ڈویژن نگران، رکنِ
زون،ائمہ مساجد اور شہر مشاورت مالیات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ زون
مالیات نے مساجد، مدارس اور جامعات المدینہ سے آنے والی چندے کی رقم کو شرعی اور
تنظیمی تقاضوں کے مطابق خرچ کرنےکی ترغیب دلائی۔ رکنِ زون نے اثاثہ جات کے ریکارڈ کو اپڈیٹ کرنے کا ذہن دیا۔ ( رپورٹ: علی
محمد عطاری، رکن زون مالیات)
میکلوڈ
گنج بہاول لنگر ،منڈی صادق آباد اور گگومنڈی بورے والا میں مجلس مالیات ذمّہ
داران کا مدنی مشورہ
ریجن
ذمّہ دار مجلس مالیات نے اہم امور پر بات
چیت کی
تفصیل:
دعوت
اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 29دسمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میکلوڈ گنج ضلع بہاول نگرمیں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ زون، رکنِ کابینہ
اور اکاؤنٹنٹ
مالیات نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار مجلس مالیات نے اہم امور پر بات چیت کی۔
اسی
طرح منڈی صادق آباد اور گگو منڈی بورے والا میں ذمّہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا۔میکلوڈ گنج میں ذمّہ داران نے ایک دکاندار اسلامی بھائی سے ملاقات کی
اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےفیضانِ نماز کورس کی دعوت دی۔ (رپورٹ: غلام الیاس
عطاری، ریجن ذمّہ دار مجلس مالیات)
دعوت
اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت26دسمبر2019ء کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ لڑن وہاڑی
پنجا ب میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔وہاڑی زون ذمّہ دار نے”صفائی کے موضوع“ پر سنّتوں بھرا
بیان کیا۔اجتماع کے اختتام پر زون ذمّہ دار نے رسید بکس کی واپسی کے لئے بستہ
لگایااور اسلامی بھائیوں سے بکس وصول کئے۔
ملتان
کے شہر صادق آباد ٹھٹھہ کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تعمیراتی کاموں کا سلسلہ
جاری ہے۔ مجلس مالیات کےریجن ذمّہ دار
نےسٹی مالیات کے ذمّہ دار کے ہمراہ فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا اور وہاں جاری
تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔(رپورٹ:
غلام الیاس عطاری، ریجن ذمّہ دار مجلس مالیات)
26دسمبر
2019ء کو دعوت اسلامی کی مجلس مالیات کے ریجن ذمّہ دار نےرکنِ زون اور رکنِ کابینہ کے ہمراہ رحیم یارخان کے شہر چاچڑاں
شریف میں زیرِ تعمیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اور جامعہ للبنات کا دورہ کیا جہاں
انہوں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ذمّہ داران نے اسی مقام پر ایک پرانے اسلامی بھائی سے
ملاقات بھی کی اور مدنی کاموں میں تعاون
کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: غلام
الیاس عطاری، ریجن ذمّہ دار مجلس مالیات)
دعوت اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 20 دسمبر2019 ء بروزجمعۃالمبارک
کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانقاہ شریف میں مد نی مشورہ ہوا جس میں زون مالیات،
کابینہ مالیات، ریجن سپر وائزر، زون سپر وائزر، کابینہ سپر وائزر، سٹی مالیات ذمہ
داران، اکاؤنٹنٹ اور احمد پورشرقیہ کے نگران زون نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن
مالیات ذمہ دار نےپیشگی و کارکردگی جدول کا جائزہ لیا، مدنی کاموں میں پیش آنے
والے مسائل کےممکنہ حل کے لئے اسلامی بھائیوں سے مفید مشورے لئےنیزقافلے میں ہر
ماہ سفرکرنے اورکتاب ”فیضانِ نماز“ تقسیم کرنے کے اہداف بھی طے کئے گئے۔ (غلام الیاس عطاری سہروردی زون مجلس معاونت
برائے اسلامی بہنیں)
دعوت
اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 17دسمبر2019ء کو جہانیاں ضلع خانیوال میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں ڈویژن نگران اور رکنِ زون نے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ دار مجلس مالیات نے
شرکا کی تربیت کی اور ماہانہ عطیات، پیشگی اور کارکردگی جدول کے حوالے سے کلام
کیا۔ (رپورٹ:
غلام الیاس عطاری، ریجن ذمّہ دار مجلس مالیات)