دعوتِ اسلامی  کی مجلس مالیات وہاڑی کے زیر اہتمام 20 فروری 2020 بروز جمعرات ملتان ریجن وہاڑی زون میں اجلاس منعقد ہوا جس میں فضیل رضا عطاری رکن مالیات ملتان ریجن نے نگران زون ، رکن زون مالیات، رکن کابینہ، سٹی اکاؤنٹنٹ کو خریداری، کوٹیشن اور بلز کے لحاظ سے فائلیوں کی چیکنگ، ٹھیکہ دار سے ایگریمنٹ، شرعی رہنمائی، کے مطابق کام کروانے کے حوالےسے نکات پیش کیے نیز اس موقع پر نگران زون کو عطیات کی کیفیت پر بریفنگ دی گئی اور جامعہ المدینہ و مدرسہ المدینہ گنبد خضر یٰ مسجد للبنین میں تعمیرات جامعہ للبنین، فیضان مدینہ ، پر بھی وزٹ کیا ۔ (رپورٹر: علی محمد عطاری مجلس مالیاتبہاولپور، وہاڑی زون)

دعوتِ اسلامی کی مجلس  مالیات کے تحت 15فروری2020ء بروز جمعرات مدنی مرکزفیضان مدینہ شجاع آباد ملتان ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدرسۃالمدینہ کے مدرسین،ناظمین ،ریجن ذمہ دار اور رکن کابینہ مالیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن مالیات ذمہ دار فضیل رضا عطاری نے آمدن بڑھانے اور عطیات اکٹھا کرنے کے لئے ای رسید موبائل ایپلی کیشن استعمال کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر ہاتھوں ہاتھ ای رسید اکاؤنٹ کھلوانے کے لئے فارم پُر کرائے گئے اور آڈٹ رپورٹ میں آنے والے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ ذمہ داران کے درمیان نظام کی بہتری کے لئے تبادلہ خیال بھی ہوا۔(رپورٹ: محمد سہیل انور عطاری، رکن کابینہ مالیات)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  مالیات کے تحت 15فروری2020ء بروز جمعرات مدنی مرکزفیضان مدینہ شجاع آباد ملتان ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن کابینہ مالیات اور کابینہ اکاؤنٹنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن مالیات ذمہ دار فضیل رضا عطاری نے آمدن و اخراجات کی موجودہ صورت حال کاجائزہ لیا اور رمضان عطیات کے لئے رسید بکس تقسیم کرنے اور ای رسید( موبائل ایپلی کیشن) کے نفاذ کا ذہن دیتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: محمد سہیل انور عطاری، رکن کابینہ مالیات)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 10فروری2020ء بروزپیر شریف متی تل ملتان میں زون مالیات ذمہ دار غلام الیاس عطاری نے مسجد کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نگران کابینہ اور مجلس تعمیرات کے ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔

اسی طرح 11 فروری2020ء بروز منگل نواب پور ملتان میں زون مالیات ذمہ دار غلام الیاس عطاری نے زیرِ تعمیر مسجد فیضان اہل بیت نواب پور کا جائزہ لیا اور تعمیرات میں معاونت کے حوالے سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اس موقع پر نگران کابینہ اور مجلس تعمیرات کے ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:غلام الیاس عطاری، ملتان زون مجلس مالیات )


دعوتِ اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 3 فروری2020ءبروز پیر اشاعت الاسلام خانیوال روڈ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں ریجن مالیات ذمہ دار،  رکن زون، رکن کابینہ اور ناظم جامعۃ المدینہ و مدرسۃالمدینہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن مالیات ذمہ دار نے مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور بہتری کے لئےمدنی پھول عطا فرمائے نیز زون مالیات ذمہ دار نے بھی نکات پیش کئے اور ذمہ داران کے درمیان مفید مشوروں کا تبادلہ بھی ہوا۔(رپورٹ:غلام الیاس عطاری، ملتان زون مالیات )


دعوتِ اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت خانیوال کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے فیضانِ مدینہ کوٹ اسلام، فیضانِ مدینہ سرائے سندھو، فیضانِ مدینہ عبدالحکیم اور مدرسۃالمدینہ للبنات ماہنی سیال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئےعملے کی تربیت فرمائی۔  


دعوتِ اسلامی کے تحت 26جنوری2020ء بروز  اتوار ملتان شریف میں رکنِ شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری نے اراکینِ کابینہ کا مدنی مشورہ فرمایا۔ مدنی مشورے میں نگران زون اور رکن زون نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئےہر ماہ شخصیات کو مدنی مرکز کا وزٹ کروانے، ماہانہ شخصیات اجتماع کا انعقاد کرنے اور مدارس کے خسارے کو پورا کرنے کے لئے شخصیات کی ذہن سازی کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مالیات  کے تحت 26جنوری2020ء بروز اتوار شمس آباد ملتان شریف میں مدنی کاموں کا سلسلہ ہوا۔ رکنِ زون اسلامی بھائی نے علاقائی دورہ کی ترکیب بنائی اور دو مقامات پر چوک درس بھی دیئے جس میں اسلامی بھائیوں کی نماز کی پابندی کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مالیات  کے تحت 22جنوری2020ء بروز منگل شاہ رکنِ عالم کالونی نزد انصاری چوک ملتان شریف مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں رکن ریجن مالیات، رکن زون مجلس مالیات کے تحت شرعی مفتش نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن مالیات ملتان ریجن نےمجلس مالیات کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا، نئی تقسیم اور کاری سے متعلق گفتگو کی۔ فروری میں مجلس مالیات کے تحت نماز کورس کروانےسے متعلق بھی باہم خیالات کا تبادلہ ہوا۔(رپورٹ:علی محمد عطاری ، مجلس مالیات بہاولپور، وہاڑی زون) 


دعوتِ اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 23جنوری2020ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں اکاؤنٹس ٹیم کا مدنی مشورہ ہوا۔مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں کی (jod description) ذمہ داریوں کےحوالے سے گفتگو ہوئی۔

اراکین کابینہ ملتان زون مالیات کا مدنی مشورہ ہوا ۔ مدنی مشورہ رکنِ زون مالیات نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا، آئندہ کے اہداف طے کئے ، قافلوں کے حوالے سے کوششوں کی ترغیب دلائی اور دیگر مدنی کاموں سے متعلق گفتگو کا سلسلہ ہوا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 13جنوری2020ء بروز پیر شریف عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مالیات ذمہ داران ، ریجنل سپروائزر ذمہ داران، مالیات مفتشین ،سپلائی چین اور پری آڈٹ کے اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔ مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی سید محمد ابراہیم عطاری اور نگران مجلس مالیات پاکستان حاجی محمد اسلم عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی اور مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لیا ، رسید بُکس ، گوشوارہ ، پیشگی و عملی جدول و دیگر مدنی کاموں سے متعلق گفتگو اور مشوروں کا سلسلہ بھی ہوا۔ (رپورٹ:آصف عطاری ، دفتر ذمہ دار ومعاون نگران مجلس مالیات پاکستان)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 11 جنوری2020ء بروز ہفتہ چشتیاں شہر میں  کابینہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ چشتیاں کابینہ، رکنِ زون مالیات، سٹی اکاؤنٹنٹ، سٹی مشاورت مالیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران کابینہ ناصر عطاری نے ذمہ داران کواپنے شعبےکو خود کفیل بنانے کا ذہن دیا اور17،18،19 جنوری 2020ءکو مجلس مالیات کے تحت قافلے میں سفر کرنے سے متعلق مدنی پھول دیئے جبکہ رکنِ زون مالیات نے جامعۃ المدینہ للبنین مکی مسجد اور شہر کے دیگر جامعات کا وزٹ کرتے ہوئے ناظمِ اعلیٰ سے ملاقات کی اور اثاثے ریکارڈنگ، ای رسید اکاؤنٹ، اور المدینہ لائبریری کے ریکارڈ کو اپڈیٹ کرنے سے متعلق اہداف طے کئے اور ڈویژن نگران کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں حاضری دی اور مالیاتی نظام کو چیک کیا۔ (رپورٹ:علی محمد عطاری ،رکن زون مجلس مالیات)