21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس
مالیات کے تحت 13جنوری2020ء بروز پیر شریف عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مالیات ذمہ داران ، ریجنل سپروائزر ذمہ داران، مالیات
مفتشین ،سپلائی چین اور پری آڈٹ کے اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔ مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی سید محمد ابراہیم عطاری اور نگران مجلس مالیات پاکستان حاجی محمد اسلم
عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی اور مجلس
کی کارکردگی کا جائزہ لیا ، رسید بُکس ، گوشوارہ ، پیشگی و عملی جدول و دیگر مدنی کاموں سے متعلق گفتگو اور مشوروں کا
سلسلہ بھی ہوا۔ (رپورٹ:آصف عطاری ، دفتر ذمہ دار ومعاون نگران مجلس مالیات پاکستان)