18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 15فروری2020ء بروز جمعرات مدنی مرکزفیضان مدینہ شجاع آباد ملتان
ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدرسۃالمدینہ
کے مدرسین،ناظمین ،ریجن ذمہ دار اور رکن
کابینہ مالیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن مالیات ذمہ دار فضیل رضا عطاری نے آمدن بڑھانے اور عطیات اکٹھا کرنے کے لئے ای
رسید موبائل ایپلی کیشن استعمال کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر ہاتھوں ہاتھ ای رسید اکاؤنٹ کھلوانے کے
لئے فارم پُر کرائے گئے اور آڈٹ رپورٹ میں آنے والے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ ذمہ
داران کے درمیان نظام کی بہتری کے
لئے تبادلہ خیال بھی ہوا۔(رپورٹ: محمد
سہیل انور عطاری، رکن کابینہ مالیات)