23جنوری2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس جامعۃ المدینہ اور مجلس مدرسۃ المدینہ کے ناظمین سمیت ریجن ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نےشرکا کو بتایا کہ جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے اخراجات کو مدنی عطیات بکس، مدنی بستہ اور عشر کے ذریعے کس طرح خودکفیل کیا جا سکتا ہے اور مزید نئے جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کس انداز سے بنائے جا سکتے۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔