دعوتِ اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 17 دسمبر بروز منگل کوفیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں معاون نگران مجلس مالیات پاکستان نےریجن مالیات اور ریجنل سپر وائزر ذمہ داران نے شرکت کی اس موقع پر معاون نگران مجلس نے شعبے کا پیشگی و عملی جدول ، رسید بکس، گوشوارہ اورٹیلی تھون وغیرہ امور سے متعلق گفتگو کی اور ذمہ داران سےمفید مشورہ بھی لیا۔(آصف عطاری، معاون نگران مجلس مالیات پاکستان دفتر ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 15 دسمبر بروزاتوار کو نظام آباد کھاد فیکٹری کے قریب خانیوال روڈ ملتان میں چوک درس کا اہتمام کیا گیاجس میں مارکیٹ کے دکاندار اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن مالیات ذمہ دار نے نماز کے موضوع  پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےاسلامی بھائیوں کو پانچ وقت باجماعت مسجد میں آکرنمازیں اداکرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(غلام الیاس عطاری،ریجن مالیات ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 14 دسمبر بروز ہفتہ کو نظام آباد کھاد فیکٹری کے قریب خانیوال روڈ ملتان میں مدنی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن مالیات ذمہ دار نے حسنِ اخلاق کے موضوع  پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےاسلامی بھائیوں کواخلاق و کردار سنوارنے کے لئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنےکا ذہن دیا۔(غلام الیاس عطاری، ریجن مالیات ذمہ دار)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت11دسمبر2019ء بروز بدھ رحیم یار خان ظاہر پیر کی جامع مسجدگلزارِ مدینہ میں مشورہ ہوا جس میں رکنِ کابینہ، رکنِ زون اور دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار مجلس مالیات نےچندہ جمع کرنے کی احتیاط ،خودکفالت،مدنی قافلہ میں سفر کرنے اور عاشقانِ رسول میں نماز کا جذبہ پیدا کرنےکے لئے امیر اہل ِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز کتاب ’’فیضان ِنماز‘‘ کوعام کرنے سے متعلق اہم نکات بیان کئے ۔ (رپورٹر:غلام الیاس عطاری،ریجن ذمّہ دار مالیات)


دعوت اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 10دسمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سٹی ذمّہ داران،رکنِ کابینہ،زون سپر وائزر اور اکاؤنٹس کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ  دار مجلس مالیات نے شرکا کی تربیت کی اور چندہ جمع کرنے کے حوالے سےکلام کرتے ہوئے شرکا سے کارکردگی کا جائزہ لیا۔ (رپورٹ:غلام الیاس عطاری،ریجن ذمّہ دار مجلس مالیات)


دعوت اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 7دسمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شاہ رکنِ عالم کالونی  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمّہ دار اور اکاؤنٹس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن مالیات ذمّہ دار نے چندہ جمع کرنے کی احتیاطیں بیان کرتے ہوئے اکاؤنٹس ٹیم کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ (رپورٹ:غلام الیاس عطاری،ریجن ذمّہ دار مجلس مالیات)

دعوت اسلامی مجلس مالیات کے تحت 4دسمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شجاع آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شہر کے  مالیات ذمّہ داران،شہراکاؤنٹنٹ، کابینہ اکاؤنٹنٹ اور رکن کابینہ مالیات نے شرکت کی۔ رکن زون مالیات ملتان نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:محمد سہیل انور عطاری، رکن کابینہ مجلس مالیات)


گزشتہ دنوں  دعوت ِ اسلامی کی مجلس مالیات وچرم قربانی کے تحت پاکستان کے شہرخانبیلہ جلالپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ کابینہ اور رکنِ کابینہ مالیات نے شرکت کی۔ رکن زون مالیات نے مالیاتی نظام کو مزید بہتربنانے کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ:محمد سہیل انور عطاری، رکن کابینہ مجلس مالیات)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 4دسمبر2019ء کو جلال پورشجاع آباد کابینہ میں  ذمہ داران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اور رکن کابینہ نے شرکت کی۔رکن ملتان زون مجلس مالیات نے آمدن واخراجات کاجائزہ لیااور E-Raseed(یہ موبائل ایپلیکشن ہے جس کے ذریعے عطیات وصول کئے جاتےہیں) استعمال کرنے کی تربیت کی۔ اس دوران شرکا نے E-Raseedکے مکمل نفاذ کےلئے نیت بھی کی۔(رپورٹ:محمد سہیل انور عطاری، رکن کابینہ، مجلس مالیات)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت جلال پور شجاع آباد کابینہ میں زونل سافٹ وئیر اکاؤنٹنٹ ملتان   نےہفتہ وار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان فرمایا اور بستی ملوک مالیات آفس کا وزٹ کرتے ہوئے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور فائلیں چیک کی۔(محمد سہیل انور عطاری رکن کابینہ مالیات)


دعوت اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت  نگرانِ زون نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ڈویژن اور زون مشاورت کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا۔ بعد ازاں اراکین کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ماہانہ کارکردگی اور ٹیلی تھون کے حوالے سےبات چیت ہوئی اور اہداف طے کئے گئے ۔


دعوت اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 3 دسمبر بروز منگل کو فیضانِ مدینہ شاہ رکنِ عالم کالونی ملتان میں مشورہ ہواجس میں ڈویژن اور زون ذمہ داران اور اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار نے ٹیلی تھون اور ای رسید (یہ موبائل اپلیکیشن ہے جس کے ذریعے سے فنڈز جمع کئے جاتے ہیں) کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ٹیلی تھون کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔یاد رہے! فنڈزجمع کرنے کے لئےE-RASEED APPLICATION استعمال کرنے میں ملتان ریجن نمایاں رہی۔(غلام الیاس عطاری،ریجن مالیات ذمہ دار)