دعوتِ
اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انصاری چوک ملتان
میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں ملتان کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دارمجلس مالیات نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی
اور شرکا کو مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے،قافلوں میں سفر کرنے اور شعبے میں
مزید بہتری لانے کے متعلق اہم امور پر نکات فراہم کئے۔ریجن ذمہ دار نے شرکا کو ٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔ (رپورٹ،غلام الیاس عطاری،ریجن ذمہ دار مجلس مالیات)
مجلس مالیات (دعوت
اسلامی)کے تحت 16نومبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خان پور ملتان میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مالیات ذمہ داران اور نگرانِ رحیم یار
خان زون نے شرکت کی۔ریجن ذمہ دار مجلس
مالیات نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور شعبے میں مزید ترقی کے حوالے سے اہم امور پر نکات فراہم کئے۔(رپورٹ،غلام الیاس عطاری،ریجن ذمہ دار مجلس مالیات)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 14نومبر2019ء کو مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ چشتیاں ملتان میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مالیات ذمہ داران نے شرکت کی۔ریجن ذمہ
دار مجلس مالیات نے شرکا کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دئیے ۔ ریجن ذمہ
دار نے شرکا کو مدنی کاموں میں عملی طور
پر شرکت کرنے ،قافلوں میں سفر کرنے اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق اہم امور پر
نکات بھی فراہم کئے۔(رپورٹ،غلام الیاس عطاری،ریجن ذمہ
دار مجلس مالیات)
دعوت
اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 4 نومبر2019ءکو لاہور میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں مجلس مالیات کے ریجن ذمّہ
داران سمیت ریجنل سپروائزر ذمّہ داران نے
شرکت کی۔معاون نگرانِ مجلس مالیات نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے رسید بکس، جدول جائزہ ،پیشگی و عملی
جدول اور مجالس کی اپڈیٹ پالیسیز کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ:محمد آصف
عطاری، دفتر ذمّہ دارمعاون نگران مجلس مالیات)
24اکتوبر2019ءکو
دعوت اسلامی کی مجلس مالیات کےتحت سرگودھا میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون دفترمجلس مالیات کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ معاون نگران
مجلس مالیات نے شرکا کی تربیت کی اور مجلس مالیات کی فائلز کی چیکنگ اور آمدن رسید
کی چیکنگ کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔(آصف عطاری، دفتر ذمہ دارمعاون
نگران مجلس مالیات)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مالیات کے پاکستان سطح کے نگران کا ایکسیڈنٹ ہو گیا جس میں ان کا ایک بازو شدید
زخمی ہوگیا۔ 24اکتوبر2019ء کو مجلس مالیات کے معاون نگران نے نگران مجلس کی رہائش
گاہ جاکر ان سے عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔ مجلس دعوتِ اسلامی
کے شب وروز بھی نگرانِ مجلس کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔ (آصف
عطاری، دفتر ذمہ دارمعاون نگران مجلس مالیات)
22اکتوبر2019ء
کو دعوت اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت لاہور میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مجلس مالیات کے ذمّہ داران اور ناظمین نے شرکت کی۔ رکن شورٰی حاجی یعفور رضا
عطاری نے پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور ذمّہ داران کو پیش آنے والے مسائل کے ممکنہ
حل بھی بیان کئے۔(آصف عطاری، دفتر ذمہ دارمعاون نگران مجلس مالیات)
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مانسہرہ میں
22اکتوبر2019ء کو مجلس مالیات و مجلس اجارہ کے تحت ہزارہ زون کے ذمہ داران کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں اراکین
کابینہ مالیات ،زون سافٹ ویئر ذمہ دار مالیات و زون ذمہ دار مجلس اجارہ نے شرکت کی۔ نگرانِ زون نے شرکا کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے ان کی تربیت کی اور زیادہ سے زیادہ ٹیلی
تھون کے حوالے سے نکات دئیے نیز اجیروں کے
مسائل کا بروقت حل اور خود کفالت کے حوالے سے ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد سلیم عطاری،ہزارہ زون)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 17اکتوبر2019ء بروزجمعرات ذمہ
داران نے ہیڈ آف فنانس پاکستان اور ریجنل ہیڈ کے ساتھ پنجاب بینک میں حاضری دی اور سینئر مینجمنٹ اسٹاف سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں
ہونے والے مدنی کاموں متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔ علاوہ ازیں سینئر مینجمنٹ اسٹاف سے پنجاب بینک میں دعوتِ اسلامی کا اکاؤنٹ کھلوانے کے متعلق
اہم امور پر بات چیت کی۔(رپورٹ،آصف عطاری، دفتر ذمہ دارمعاون نگران مجلس مالیات پاکستان)
16اکتوبر2019ء بروز بدھ مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مجلس مالیات کے تحت کشمیر زون کے مالیات ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں شہر اکاؤنٹینٹ اور راکین کابینہ نےشرکت کی۔ ہیڈ آف فنانس پاکستان نے شرکا سے سابقہ آڈٹ کے متعلق جوابات لئے اور اس پر جو کمزوریاں تھیں ان پر تربیت کی۔ علاوہ ازیں
نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔(رپورٹ،آصف عطاری،دفتر ذمہ دار معاون نگران مجلس
مالیات پاکستان)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مالیات کے
تحت 15اکتوبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں ذمہ داران کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور زون کے مالیات ذمہ داران نے شرکت کی۔ معاون نگران
مجلس مالیات نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سابقہ آڈٹ کے جوابات لئے اور جو کمزوریاں تھیں ان پر تربیت کی۔علاوہ ازیں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی
بھائیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔(رپورٹ،آصف عطاری،دفتر
ذمہ دار معاون نگران مجلس مالیات پاکستان)