18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ
جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ (بوائز،
گرلز)، شعبہ
گھریلو صدقہ بکس، شعبہ ڈونیشن بکس، شعبہ ڈونیشن سیل اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن
و مالیات ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ
مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور شعبے کے
دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ
کوشش کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)