4 جمادی الاخر, 1446 ہجری
پچھلے دنوں فنانس ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے
تحت مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے اہم زمہ داران نے
شرکت کی۔
مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
قاری محمد ایاز عطاری نے نمازوں کی پابندی اور امانت داری کے حوالے گفتگو کرتے
ہوئے رسید بک کی کاکردگی کا جائزہ لیا ۔
رکنِ شوریٰ نے ای رسید اپلیکیشن کو ذمہ داران میں
عام کرنےاور مدنی عطیات جمع کرنے کےمتعلق
مدنی پھولوں سے نوازا نیز فنانس ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل پر کلام کیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے شعبے کی ترقی کے لئے نئے
اہداف دیئےجس پروہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)