14  جون 2022ءبروز منگل پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ فنانس ڈپارٹمنٹ پاکستان کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان ،ایچ او ڈی اور دیگر فنانس ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان کو پاکستان سطح پر تمام صوبہ وائز و مجلس وائز ، اکاؤنٹ وائز اخراجات دیکھا یا نیز آمدنی والے شعبہ جات کے بارے میں بتایا کہ یہ شعبے کتنے فیصد خود کفیل ہیں اور آمدنی، خرچ سے کتنے فیصد زیادہ ہے ۔اور ان شعبہ جات میں مزید کام کرنے کا ہدف ملا ۔

اس مدنی مشورے میں یہ طے پایا کہ آمدنی والے شعبہ جات ( عطیات بکس ، عشر ، جی ایس بی ، مدرسۃالمدینہ جامعۃالمدینہ ) کے ذمہ داران ، فنانس ڈپارٹمنٹ کے ذمہ داران کے ساتھ مشورہ کرینگے اور ان شعبہ جات کے ساتھ پیش آنے والے مسائل کے حل کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔

اس مدنی مشورے میں نگران پاکستان نے دعوت اسلامی کے تمام مراکز ومدارس وجامعات میں سولر پینل کو رائج کرنے کے بارے میں ذہن دیا تاکہ بجلی کا استعمال کم سے کم ہو اور نگران پاکستان نے دعوت اسلامی کے ذمہ داران و محبین کو ای رسید زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس)