تعلیمِ قراٰن عام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت ڈسٹرکٹ نارووال کی تحصیل ظفروال میں قائم  لگوال ہاؤس میں ”ختمِ قراٰن اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 1 ہزار سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماعِ پاک میں تلاوتِ قراٰن کرنے اور پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نعت شریف پڑھنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کا ”فیضانِ قراٰن“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان ہوا۔

بیان کے دوران رکنِ شوریٰ نے لوگوں کو اپنے دل میں قراٰنِ کریم کی محبت پیدا کرنے اور اس کی تعلیمات کو عام کرنے کا ذہن دیا نیز تلاوتِ قراٰنِ پاک کی عادت بنانےاور اس کی تعلیمات پر عمل کرنےکے حوالے سے ترغیب دلائی۔

اجتماع کے اختتام پر مدرسۃ المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے تحت ناظرہ قراٰنِ مجید مکمل کرنے والے کم و بیش 160 اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ: محمد رضا عطاری ڈویژن ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)