12 ستمبر 2022ء بروز پیر پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کےمدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ، صوبائی ذمہ دار اور اورسیز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبےکی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ لیتے ہوئے مختلف اہم امور کے بارے میں گفتگو کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دی ہوئی سوچ اور آپ کے فیضان سے دعوت اسلامی لوگوں کو قراٰنِ پاک کی مفت تعلیم دے رہی ہے۔

مدرسۃالمدینہ بالغان دعوت اسلامی کا وہ شعبہ ہے جس میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو صحیح تلفظ کے ساتھ قراٰن ِ پاک پڑھایا جاتا ہے نیز اس مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائی قاریِ قراٰن، مبلغ دعوتِ اسلامی، معلم اور ذمہ داران بن جاتے ہیں۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد تقریباً ایک لاکھ ہے جس میں اسلامی بہنیں دیگر اسلامی بہنوں کو پڑھاتی ہیں نیز مدرسۃالمدینہ بالغان کم و بیش 42 ہزار قائم ہو چکے ہیں جن میں پڑھنے والوں کی تعداد تقریباً 2 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہے جبکہ بیرونِ ملک میں بھی سینکڑوں مدرسۃالمدینہ بالغان قائم ہو چکے ہیں۔

شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف مقامات پر ختم ِقراٰن اجتماعات کاانعقاد کیا جاتا ہے جس میں قراٰنِ پاک مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کو اسناد بھی دی جاتی ہیں۔

آخر میں نگران پاکستانِ مشاورت نے دعا کر وائی اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میٹروپولیٹن میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے تحت 6 ستمبر 2022ء بروز منگل مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں شعبے کے ٹاؤن ذمہ داران سمیت مدرسین کی شرکت ہوئی۔

نگرانِ گوجرانوالہ مولانا خوشی محمد عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

مزید ذمہ دار نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی قافلے میں شرکت کرنے نیز شعبے کو خود کفیل بنانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:امتیاز احمد عطاری میٹروپولیٹن ذمہ دار مدرسۃالمدینہ بالغان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت 3 دن پر مشتمل سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قاری صاحبان، ناظمین، ڈسٹرک ذمہ داران اور لاھور ڈویژن ذمہ دار نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی  کے تحت کراچی سٹی نگران و رکن شوری حاجی آمین عطاری نے لاہور کے مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا ۔

اس موقع پر رکن شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم امور پر گفتگو کی جس میں شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں خود شرکت کرنے اور دیگر کو ساتھ لانے کا ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ مزید تربیت کے لئے ہر ہفتہ کو مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب بھی دلائی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے تحت 13 جولائی 2022ء بروز بدھ پنڈی بھٹیاں میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مبلغِ دعوتِ اسلامی مکرم عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بار ایسوسی ایشن پنڈی بھٹیاں، پراسیکیوشن برانچ پنڈی بھٹیاں اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئےمدرسۃ المدینہ بالغان شروع کروانےکے متعلق کلام کیا۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے 12 دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:وسیم قادری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں  4 جولائی 2022ء کو شعبہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدرسۃ المدینہ بالغان کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔

کراچی سٹی ذمہ دار قاری محمد حسان رضا عطاری نے مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں کو بدھ کو شعبے کی مدنی مذاکرے میں حاضری، چرم قربانی،خود کفالت، جدول و ماہانہ کارکردگی اور مثالی مدرسۃ المدینہ بالغان بنانے پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔(رپورٹ: شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کراچی سٹی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیرِ اہتمام 3 جولائی 2022ء بروز اتوار کسوکی میں ختمِ قراٰن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی مشہور شخصیات سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی وتحصیل نگران محمد عمران عطاری نے ”تلاوتِ قراٰنِ پاک کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےروازنہ تلاوتِ قراٰنِ پاک کرنے کا ذہن دیا جس پر وہاں موجو داسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:اعظم عطاری رکنِ کابینہ مدرسۃ المدینہ بالغان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


28 جون 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کراچی سٹی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن اور ڈسٹرکٹ سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جس میں انہوں نے ہرمسجد میں مدرسۃالمدینہ بالغان لگانے، شعبے کے اخراجات اور ان کو خود کفیل کر نے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی تقرری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اہم نکات پر مشاورت کی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے ”تفسیرِ صراط ُالجنا ن“ ایپ کا تعارف بھی کروایا اور زیادہ سے زیادہ اس کی تشہیر کرنے کے بارے میں ذہن سازی کی اور دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار فیصل آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


18 جون 2022ء بروز ہفتہ شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی  کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں کراچی سٹی کے ذمہ دار قاری محمد حسان رضا عطاری نے ذمہ داران سے شعبے کے متعلق اہم نکات پر گفتگو کی اور شعبے کو خود کفیل کرنے نیز دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 جون 2022ء بروز جمعرات حافظ آباد کے علاقے کالیکی منڈی میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغان کا آغاز کیا گیا جس میں آئی ایس آئی اور دیگر پولیس آفسرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا اعظم عطاری مدنی نے”درود پاک کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کی اہمیت بیان کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:ذیشان عطاری معلم مدرسۃالمدینہ بالغان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر حافظ آباد میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے تحصیل ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں مختلف اداروں کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے افسران (جن میں رب نواز چدھڑ اسسٹنٹ کمشنر آفیسر، شیخ عبدالنعیم عطاری اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر اور عدنان نواز ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شامل تھے) سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے افسران سے اکاؤنٹ آفس اور ایمر جنسی آفس میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے کے حوالےسے میٹنگ کی نیز ایمرجنسی آفس کی مسجد میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے امام صاحب کو جوائن کیا۔اس کے علاوہ ذمہ داران نے افسران سے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:حافظ آباد ڈسٹرکٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)