حافظ آباد کے علاقے کالیکی منڈی میں اسلامی بھائیوں
کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغان کا آغاز

شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 16 جون 2022ء بروز جمعرات حافظ آباد کے علاقے کالیکی منڈی میں بڑی عمر کے
اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغان کا آغاز کیا گیا جس میں آئی ایس آئی
اور دیگر پولیس آفسرز نے شرکت کی۔
اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا اعظم عطاری
مدنی نے”درود پاک کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تجوید
کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کی اہمیت بیان کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:ذیشان عطاری معلم مدرسۃالمدینہ بالغان، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر حافظ آباد میں
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے تحصیل ذمہ داران نے دینی کاموں کے
سلسلے میں مختلف اداروں کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے افسران (جن
میں رب نواز چدھڑ اسسٹنٹ کمشنر آفیسر، شیخ عبدالنعیم عطاری اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر
اور عدنان نواز ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شامل تھے) سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے افسران سے اکاؤنٹ آفس اور
ایمر جنسی آفس میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے کے
حوالےسے میٹنگ کی نیز ایمرجنسی آفس کی
مسجد میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے امام صاحب کو جوائن کیا۔اس کے علاوہ ذمہ داران
نے افسران سے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ
خیال کیا۔(رپورٹ:حافظ آباد ڈسٹرکٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر حافظ آباد میں دعوتِ اسلامی کےتحت ختمِ قراٰن
اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 10 جون 2022ء بروز
جمعہ پنجاب پاکستان کے شہر حافظ آباد میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ختمِ قراٰن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب
و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں
پڑھنے کا ذہن دیا۔بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار
نے مدرسۃ المدینہ بالغان سے قراٰنِ پاک مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان
اسناد تقسیم کیں۔(رپورٹ:محمد مکرم عطاری ڈسٹرک
ذمہ دار مدرستہ المدینہ بالغان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبۂ گلگت بلتستان کی جامع مسجد رٹو رضوی میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھنے اور
پڑھانے والے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تلاوتِ قراٰن کرنے،
روزانہ قراٰنِ پاک کی زیارت کرنے کا ذہن دیا نیز شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کا
تعارف کروایا۔
اس کےعلاوہ نگرانِ شعبہ نے بڑی عمر کے اسلامی
بھائیوں کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلہ لینے کی نیتیں کروائیں اور 10 جون
2022ء بروز جمعہ ہونے والے قراٰن ٹیچنگ کورس میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر
وہاں موجود عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اسی طرح مساجد، مارکیٹس اور تعلیمی اداروں میں مدرستہ المدینہ بالغان پڑھانے والے معلمین کے لئے ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مولانا شعیب عطاری سمیت دیگر
مدرسین نے اپنی اپنی کارکردگی بیان کی۔
دورانِ مدنی مشورہ کم و بیش 120 مدرسۃ المدینہ
بالغان شروع کرنے کے اہداف طے کئے گئے جبکہ مدرسین نے لاہور سے 12 ماہ کے لئے مدنی
قافلے میں سفر کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:قاری غلام عابد عطاری شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ضلع
قصور میں مختلف مقامات پر لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان میں تربیت کا سلسلہ
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 9 جون 2022ء کو پتوکی شہر ضلع قصورمیں مختلف مقامات پر لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسے
میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔
اس کے
علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے مارکیٹ، دفتر اور مسجد میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ
بالغان میں شرکت کی اور اسلامی بھائیوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔ بعد
ازاں ذمہ داراسلامی بھائی نے مختلف مقامات
پر لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان کے اطراف میں دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور
انہیں بھی درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
اسی
طرح ذمہ دار اسلامی بھائی نے بعد نماز ظہر کچی مسجد میں درس دیا اور مسجد میں لگنے والے
مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد اقبال عطاری ڈویژن
بہاولپور، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpeg)
صوبۂ پنجاب پاکستان کے علاقے منڈی عثمان والا
ضلع قصور میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغان کے معلمین سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی کرتے ہوئے اپنے شہر میں لگنے والے مدرسۃ
المدینہ بالغان کو مضبوط کرنے اور ہر مسجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کرنے کا
ذہن دیا۔
بعدازاں ذمہ داران نے منڈی عثمان والا کی مارکیٹ میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے
لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ کا جائزہ لیا
اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:صغیر عطاری ضلع قصور ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین )

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے
تحت ضلع حافظ آباد پاکستان کے قضبے ونیکے تارڑ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا
جس میں نگرانِ کابینہ، نگرانِ ڈویژن اور معلمین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار مکرم عطاری نے
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہیں مضبوط کرنے کا ذہن
دیا بالخصوص بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے مسجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع
کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔
اسی طرح ذمہ داران نے قصبہ ونیکے تارڑ کی
مارکیٹوں میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ کے کم و بیش 6 مقامات کا وزٹ کیا۔(رپورٹ:
ولید عطاری تحصیل ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین )
 - Copy.jpeg)
30 مئی 2022 ء بروز پیر کوٹ رادھا کیشن شہر
ضلع قصور میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے
تحت معلمین کا مدنی مشورہ ہوا ۔
مبلغ دعوت اسلامی نے مدرسۃ المدینہ بالغان کا
جائزہ لیا اور معلین کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے علاقے بالخصوص مارکیٹ اور
مساجد کے مدرسوں کو مضبوط کرنے کاذہن دیا نیز ساتھ ہی ہر مسجدمیں مدرسۃ المدینہ
بالغان لگانے اور دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: صغیر عطاری ، رکن زون مدرسۃ المدینہ ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
 - Copy.jpeg)
پچھلے دنوں واہگہ ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغان کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں واہگہ ٹاؤن کے معلمین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
لاہور ڈویژن کے ذمہ دار حاجی نعیم عطاری نے
مدرسۃ المدینہ بالغان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: احمد رضا عطاری ، رکن کابینہ مدرسۃ المدینہ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
منڈی فیض آباد میں مختلف مقامات پر لگنے والے
مدرستہ المدینہ بالغان کا وزٹ

یہی ہے آرزو تعلیم قراٰن عام ہوجائے تلاوت کرنا
صبح شام ہمارا کام ہوجائے، اس مقصد خدمتِ قراٰن کے تحت دعوت اسلامی کا شعبہ مدرسۃالمدینہ
بالغان دنیا بھر میں مصروف عمل ہے جس کے
سبب مختلف مارکیٹوں اور دفاتر اداروں میں
قراٰنِ پاک پڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ مدرسۃالمدینہ
بالغان محمد احمد رضا عطاری نے ضلع ننکانہ کے شہر منڈی فیض آباد میں مختلف مقامات
پر بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے لگنے والے مدرستہ المدینہ بالغان کا وزٹ کیا
اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تعلیمی و
اخلاقی معیار کا جائزہ لیا ۔
اس دوران ذمہ دار نے مدرسۃ المدینہ بالغان میں
پڑھنے والے عاشقان رسول کو قراٰن سے محبت
اور قراٰن سے محبت رکھنے والوں پر اللہ عزوجل کے انعامات کے بارے میں
بتایا۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے عاشقان رسول کو 12 دینی کاموں میں عملی شرکت
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد
احمدرضاعطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ننکانہ میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو پڑھانے
والے معلمین اور ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpeg)
29 مئی 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ننکانہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان
کے معلمین و تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔
نگرانِ ڈسٹرکٹ ننکانہ محمد شکیل عطاری نے شعبے
کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے اور مارکیٹ میں مدرسۃ المدینہ
بالغان کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ ڈسٹرکٹ نے 3 مساجد کے مدرسۃ
المدینہ بالغان پڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں ذمہ دار نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں خود بھی شرکت کرنے اور دوسروں کو
بھی شرکت کرونےکے حوالے سے ذہن سازی کی۔
آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد احمد رضا عطاری نے
معلمین و ذمہ داران کی شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور اُن کی جانب
سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ (رپورٹ:حسن عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
 - Copy.jpeg)
26 مئی 2022 ء بروز جمعرات پنجاب کے شہر قصور
میں ضلعی ذمہ دار صغیر عطاری نے سنت رسول ﷺ پر عمل کرتے ہوئےتاجر
اسلامی بھائی ندیم عطاری کی عیادت کی ۔
تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں ندیم عطاری کا
ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا جس پر صغیر عطاری نے ان کے گھر پر ان سے ملاقات کی اور انکی طبیعت معلوم کرتے ہوئے ان کو
تکلیف و مصیبت پر صبر کی تلقین دی اور
شفایابی کے لئے دعائے صحت بھی کی۔(رپورٹ:
صغیر عطاری، ضلعی ذمہ دار، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)