پچھلے دنوں  4 جولائی 2022ء کو شعبہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدرسۃ المدینہ بالغان کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔

کراچی سٹی ذمہ دار قاری محمد حسان رضا عطاری نے مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں کو بدھ کو شعبے کی مدنی مذاکرے میں حاضری، چرم قربانی،خود کفالت، جدول و ماہانہ کارکردگی اور مثالی مدرسۃ المدینہ بالغان بنانے پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔(رپورٹ: شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کراچی سٹی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)