دعوت اسلامی  کے تحت کراچی سٹی نگران و رکن شوری حاجی آمین عطاری نے لاہور کے مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا ۔

اس موقع پر رکن شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم امور پر گفتگو کی جس میں شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں خود شرکت کرنے اور دیگر کو ساتھ لانے کا ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ مزید تربیت کے لئے ہر ہفتہ کو مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب بھی دلائی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)