مدنی مرکز فیضان مدینہ  فیصل آباد میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ داران کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نگران مجلس اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ مدرسۃُالمدینہ بالغان کی موجودہ کار کرگی کا جائزہ لیا اور قیمتی مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے اہداف دیئے۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو صحیح تلفظ کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے اور انہیں ضروریاتِ دین سیکھانے والے دعوتِ اسلامی کےشعبے مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ داران سمیت مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے میں شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے ہمیشہ منسلک رہنے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کرنےاور دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان کے تحت فیصل آباد ڈویژن میں قائم الرحیم ریسٹورنٹ 18 ہزاری میں عظیم الشان ختم قرآن اجتماع منعقد ہوا۔

اس میں مذہبی ،سیاسی، سماجی شخصیات اور بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ ا جتماع کا آغاز تلاوت قراٰن و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا ۔بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر محمد سلیم عطاری نے’’قرآنِ مجید کی شان و عظمت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکائے اجتماع کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا ۔

اجتماع کے اختتام پر بڑی عمر کے عاشقان رسول جنہوں نے مدرسۃُ المدینہ بالغان سے ناظرہ قرآن مجید مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ان کی سرپر عمامہ سجایا گیا اور ان میں اسناد تقسیم کی گئیں جس پر شرکائے اجتماع نے دعوتِ اسلامی کے کاموں کو خوب سراہا اور ذمہ داران دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری، کانٹینٹ:رمضان عطاری )


گزشتہ روز  دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان کے ذمہ داران نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نارووال کا دورہ کیا جہاں وکلا کے دفاتر میں ملاقاتیں کیں اورانہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

معلومات کے مطابق ذمہ داران نے ڈسٹرکٹ وکلا بار میں مدرسۃُ المدینہ بالغان شروع کرنے کے حوالے سے گفتگو کی جس پر وکلا نے تعاون کرنے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیااور ساتھ ہی مارکیٹ میں شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی رہا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے شخصیات کو قریبی مسجد میں لگنے والے مدرسۃ ُ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ : شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان تحصیل نارووال، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان (دعوتِ اسلامی ) کے تحت فیصل آبا د کے علاقے اقبال ٹاؤن جامع مسجد ابرار مدینہ میں مدسۃ المدینہ بالغان کا آغاز کیا گیا جس میں ٹاؤن نگران ، سب ٹاؤن نگران ا ور دیگر ذمہ داران و اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

ذمہ دارا سلامی بھائی نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی بالخصوص مدرسۃ المدینہ بالغان کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں پابندی کیساتھ شرکت کرتے رہنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: مدرسۃ المدینہ بالغان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس )


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی  میں 4 جنوری 2023 ءبروز بدھ شعبہ مدرسۃ ُالمدینہ بالغان کے ذمہ داران میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں مدرسۃ ُالمدینہ بالغان کی مجلس و قاری صاحبان نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن میں مرکزی مجلسِ ِشوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے بھر پور انداز میں دینی کام کرنے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


10 نومبر  2022ء کودعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کراچی سٹی شعبہ مدرسۃ ُالمدینہ سے وابستہ ذمہ داران کا بذریعہ آڈیو لنک مدنی مشورہ فرمایا جس میں 600سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ نے ’’صدقے کے فوائد‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدرسۃُ المدینہ کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیں نیز انہیں ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے اور 12 دینی کاموں کرنے کا ذہن دیا ۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ برائے بالغان کے زیر اہتمام 4 نومبر 2022ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء صدر-3، آرام باغ کراچی کی جامع مسجد محمدی میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھانے والے قاری صاحبان اور پڑھنے والے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے رکن مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ”تعلیم قرآن“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرکے درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں رکن شوریٰ کے ہاتھوں مدرسۃ المدینہ بالغان میں ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو اسناد بھی دی گئی۔ 


پچھلے دنوں  رکنِ شوری و صوبائی نگران انٹیرئیر سندھ حاجی قاری ایاز رضا عطاری نے شعبہ مدرسۃ ُالمدینہ بالغان حیدرآباد سٹی کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ فرمایا۔ رکنِ شوریٰ نے اس موقع پر بُزرگانِ دین کے دینی طلبہ کی خیر خواہی کے واقعات اور اللہ پاک کی راہ میں خرچ کرنے کے فضائل بیان فرمائےاور دعوتِ اسلامی کے لئے ٹیلی تھون کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید یونٹس بڑھانےاوردئیے گئے اہداف مکمل کرنے کےحوالے سے تربیت فرمائی۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


31 اکتوبر 2022ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت کراچی سٹی میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو پڑھانے والے معلمین کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں نشست میں شریک اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیاح۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بڑی عمر کے  اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ پا ک کی تعلیم دینے اور انہیں ضروریاتِ دین کے مسائل سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت 10 اکتوبر 2022ء بروز پیر ذمہ داران نے ملک گارمنٹس مدھریانوالہ روڈ حافظ آباد میں قائم مدرسۃالمدینہ بالغان کا وزٹ کیا۔

اس دوران ڈسٹرکٹ ذمہ دار مکرم عطاری نے وہاں موجود فیکٹری کے مالک ملک منور عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں گھر گھر اجتماعِ میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھانے والے معلم کے ہمراہ میٹنگ کی جس میں انہوں نے شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری اور آئندہ کے اہداف پر گفتگو کی۔(رپورٹ:ندیم عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے وقتاً فوقتاً مدنی مشوروں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ذمہ داران سے دینی کاموں کا فالو اپ لیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شعبے کی ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی اور شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)