22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
کئی سالوں سے قراٰن و حدیث کی تعلیمات لوگوں تک
پہچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اکتوبر 2023ء بروز
جمعرات فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا مدنی
مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق مدنی مشورے میں مدرسین، شعبے
کے ذویژن، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور یوسی سطح کے
ذمہ دار اسلامی بھائی شریک تھے۔
شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سابقہ کارکردگی
کا جائزہ لیا اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو ٹیلی تھون کے لئے عطیات جمع کرنے اور
دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون
کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروانے کے حوالے سے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔