عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اس وقت دنیا کے کم و بیش 190 ممالک میں اسلامی بھائیوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم   اور دینی، اخلاقی و شرعی تربیت دینے کے عظیم مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی نے مختلف شعبہ جات قائم کیے ہیں جن میں سے ایک اہم شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان ہے۔ اس شعبے کے ذریعے مساجد، دکانوں، دفاتر، تعلیمی اداروں، گھروں اور دیگر مقامات پر 15 سال یا اس سے زائد عمر کے اسلامی بھائیوں کو صحیح تلفظ و قواعد تجوید کے مطابق قرآنِ مجید، نماز، روزہ اور دیگر دینی مسائل کی تعلیم دی جاتی ہے۔

13 مئی 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت آسٹریلیا کے ذمہ داران کا آن لائن ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں ملکی نگران عبدالواحدعطاری،شعبہ ذمہ دار رضاالمصطفی عطاری (فیضان مدینہ سڈنی)، امام مبلغین مولاناعرفان حفیظ عطاری مدنی، عزیز عطاری (فیضان مدینہ سڈنی)، محمدشاہ میل عطاری (ملیبورن سٹی)، حافظ محمد عمر (سڈنی)،محمد شہباز عطاری اورمحمد عمران عطاری (ایڈیلیڈ ساؤتھ آسٹریلیا) نے شرکت کی۔

اس سیشن میں مرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مدرسۃالمدینہ بالغان کو بڑھانے، معلمین کو ریفریش ٹیچر ٹریننگ کروانے،پڑھانے والوں کو شعبے کے نظام و طریقۂ کار کے مطابق تربیت دینے پر زور دیا گیا۔

اسی طرح ذمہ داران کو ناظرہ قرآن، نماز، دینی مسائل اور اخلاقی تربیت کے ذریعے نوجوانوں اور بزرگوں کو معاشرے میں کامیاب فرد بننے کے لیے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنےکی ترغیب دلائی گئی۔

رکنِ شوری نے مدرسۃُ المدینہ بالغان کے ذریعے ناظرہ قرآن مکمل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے، ان کی مزید تربیت کرکے انہیں قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس کروانے اور اس میں کامیاب ہونےوالوں کو مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھانے کی ذمہ داری دینے پر توجہ دلائی ۔

بعدازاں ملکی نگران عبدالواحد عطاری سمیت مقامی ذمہ داران نے ’’قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس‘‘ کا جلد آغاز کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:مولانا محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اس وقت دنیا کے کم وبیش 190 ممالک میں اسلامی بھائیوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم اور دینی، اخلاقی و شرعی تربیت دینے کے عظیم مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی نے مختلف شعبہ جات قائم کیے ہیں جن میں سے ایک اہم شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان ہے۔ اس شعبے کے ذریعے مساجد، دکانوں، دفاتر، تعلیمی اداروں، گھروں اور دیگر مقامات پر 15 سال یا اس سے زائد عمر کے اسلامی بھائیوں کو صحیح تلفظ و قواعدِ تجوید کے مطابق قرآنِ مجید، نماز، روزہ اور دیگر دینی مسائل کی تعلیم دی جاتی ہے۔

13 مئی 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن ٹریننگ سیشن ہوا جس میں نیوزی لینڈ و نیپال کے ملکی نگران مولانا محمد ادریس عطاری مدنی،مولانا شمس عطاری مدنی ،امام مبلغین اور شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ داران شریک ہوئے۔

اس سیشن میں مرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مدرسۃالمدینہ بالغان کو بڑھانے، معلمین کو ریفریش ٹیچر ٹریننگ کروانے،پڑھانے والوں کو شعبے کے نظام و طریقۂ کار کے مطابق تربیت دینے پر زور دیا گیا۔

اسی طرح ذمہ داران کو ناظرہ قرآن، نماز، دینی مسائل اور اخلاقی تربیت کے ذریعے نوجوانوں اور بزرگوں کو معاشرے میں کامیاب فرد بننے کے لیے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنےکی ترغیب دلائی گئی۔

رکنِ شوری نے ان ممالک میں مدرسۃُ المدینہ بالغان کے ذریعے ناظرہ قرآن مکمل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے، ان کی مزید تربیت کرکے انہیں قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس کروانے اور اس میں کامیاب ہونےوالوں کو مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھانے کی ذمہ داری دینے پر توجہ دلائی ۔

بعدازاں ملکی نگران مولانا فراز عطاری مدنی اور مولانا شمس عطاری مدنی سمیت مقامی ذمہ داران نے ’’قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس‘‘ کا جلد آغاز کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:مولانا محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


14 مئی 2026ء:

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اس وقت دنیا کے کم وبیش 190 ممالک میں اسلامی بھائیوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم، دینی، اخلاقی و شرعی تربیت دینے کے عظیم مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس دوران دعوتِ اسلامی نے مختلف شعبہ جات قائم کیے ہیں جن میں سے ایک اہم شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان ہے۔ اس شعبے کے ذریعے مساجد، دکانوں، دفاتر، تعلیمی اداروں، گھروں اور دیگر مقامات پر 15 سال یا اس سے زائد عمر کے اسلامی بھائیوں کو صحیح تلفظ و قواعدِ تجوید کے مطابق قرآنِ مجید، نماز، روزہ اور دیگر دینی مسائل کی تعلیم دی جاتی ہے۔

اس مقصد کے حصول کے لیے 13 مئی 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن ٹریننگ سیشن ہوا جس میں ہانگ کانگ کے فاریسٹ اور جنوبی کوریا کے ملکی نگران مولانا محمد فراز عطاری مدنی، امام مبلغین اور شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ داران شریک ہوئے۔

اس سیشن میں مرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مدرسۃالمدینہ بالغان کو بڑھانے، معلمین کو ریفریش ٹیچر ٹریننگ کروانے،پڑھانے والوں کو شعبے کے نظام و طریقۂ کار کے مطابق تربیت دینے پر زور دیا گیا۔

اسی طرح ذمہ داران کو ناظرہ قرآن، نماز، دینی مسائل اور اخلاقی تربیت کے ذریعے نوجوانوں اور بزرگوں کو معاشرے میں کامیاب فرد بننے کے لیے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنےکی ترغیب دلائی گئی۔

رکنِ شوری نے ان ممالک میں مدرسۃُ المدینہ بالغان کے ذریعے ناظرہ قرآن مکمل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے، ان کی مزید تربیت کرکے قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس کروانے اور اس میں کامیاب ہونےوالوں کو مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھانے کی ذمہ داری دینے پر توجہ دلائی ۔بعدازاں ملکی نگران مولانا فراز عطاری مدنی اور مقامی ذمہ داران نے ’’قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس‘‘ کا جلد آغاز کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سیّد ذیشان حسین بخاری عطاری، ہیڈ آف سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت 8 مارچ 2026ء کو مدینہ مارکیٹ مظفرآباد، کشمیر میں ”افطار اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جس میں تاجران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی بھی شرکت ہوئی۔

معلومات کے مطابق ”افطار اجتماع“ کے موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے تاجران کو ”احکامِ زکوٰۃ کورس“ کروایا اور اُن کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جبکہ تمام تاجران نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی۔(رپورٹ: مولانا محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


تعلیمِ قراٰن عام کرنے والے شعبے مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت 29 دسمبر 2025ء کو گوجرانوالہ سٹی، پنجاب  کے 3 مختلف مقامات پر ”ختمِ قراٰن اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

ان اجتماعات میں تلاوت و نعت کے بعد شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا طاہر علی حمزہ عطاری مدنی نے قراٰنِ پاک کی اہمیت و عظمت پر بیان کیا اور شرکا کو قراٰنِ کریم پڑھنے کے ساتھ ساتھ اسے مضبوطی کے ساتھ تھامنے کا بھی ذہن دیا۔

آخر میں صوبائی ذمہ دار کے ہاتھوں قراٰنِ کریم ناظرہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو اسناد پیش کی گئیں ۔اس موقع پر گوجرانوالہ کے ڈویژن و سٹی ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


تعلیماتِ قراٰن کو عام کرنے کا جذبے رکھنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت پچھلے دنوں ناظم آباد ڈسٹرکٹ،  کراچی کی جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ سیکٹر 5E نیو کراچی نزد سندھی ہوٹل میں 12 دن کا قراٰن ٹیچنگ کورس منعقد کیا گیا ۔

معلومات کے مطابق کورس کے اختتام پر ایک تقسیمِ اسناد تقریب کا اہتمام ہوا جس میں کورس کے شرکا سمیت نمازی حضرات اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی شرکت ہوئی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ظفر عطاری نے ”قراٰنِ پاک کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اس طرح کے دیگر کورسز کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےکا ذہن دیا۔ (رپورٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالباسط، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ کریم کی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت پنجاب ، پاکستان کے شہر راولپنڈی میں 9 اگست 2025ء کو میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل و ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو شعبے کے تحت پڑھنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرنے، اُن کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لئے انفرادی کوشش کرنے، ملاقات کرنے اور پابندی کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں میٹنگ میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کے دینی کاموں مزید بہتری لانے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کا شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان بزرگوں اور بڑی عمر کے افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو قرآنِ کریم، نماز اور دینی مسائل کی تعلیم دی جاتی ہے اور شعبے میں مدرسین کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ملک و بیرونِ ملک میں قراٰن ٹیچنگ کورس کے ذریعے نئے مدرسین تیار کئے جاتے ہیں۔ 

حال ہی میں صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان کی جامع مسجد نسبتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں نئے مدرسین تیار کرنے کے لئے قرآن ٹیچنگ کورس کا آغاز کیا تاکہ وہ مساجد میں بچوں اور بڑوں کو قرآنِ پاک، سنتیں و آداب سکھا سکیں۔

معلومات کے مطابق اس کورس میں شرکا کو نصاب کا تعارف، اس کی تکمیل کے اہداف اور اخلاقی و تنظیمی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ کورس کے اختتام پر شرکا سے ٹیسٹ لئے جاتے ہیں اور انہیں اسناد جاری کی جاتی ہیں جس کے بعد مدرسین کو مساجد میں پڑھانے کی ذمہ داریاں بھی سونپی جاتی ہیں۔(رپورٹ:دیدارحسین عطاری قادری شعبہ مدنی کورسز ڈویژن میرپور خاص ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں قرآن کریم کی تعلیم کو عام کرنے کے سلسلے میں مدرستہ المدینہ بالغان کے ذریعے بڑی عمر کے افراد کو قرآن سکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ الحمد اللہ، اس مقصد کے لیے عالمی سطح پر قرآن ٹیچنگ کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ مزید مدرسین تیار کیے جا سکیں۔

حال ہی میں جامع مسجد بلال متی تل ملتان میں جاری قرآن ٹیچنگ کورس کے اختتام پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نگران شعبہ مدرستہ المدینہ بالغان قاری غلام عابد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے قرآن کریم کی تعلیم کو عام کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے قرآن کریم کی تعلیم مکمل کرنے اور کورس میں کامیاب ہونے والے عاشقانِ رسول کو سرٹیفکیٹ اور تحائف بھی پیش کیے۔

اس موقع پر نگران شعبہ نے قرآنِ کریم کو سیکھنے، سمجھنے اور اس کی تعلیم کو عام کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے مدرستہ المدینہ بالغان پڑھانے کے لئے شرکا کے درمیان ذمہ داریاں سونپیں اور شعبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو قرآن کی خدمت کے لیے مستقل محنت کرنے کی تلقین کی ۔( کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


دعوتِ اسلامی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں کو دینی علوم سکھانے، قراٰنِ کریم کی تعلیم  دینےاور اُن کی دینی ، اخلاقی و شرعی اعتبار سے تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جس کے تحت علمِ دین سیکھنے سکھانے کے لئے مختلف شعبہ جات بھی قائم کئے گئے ہیں۔

انہیں شعبہ جات میں سے ایک شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان ہے جو گھر، دوکان، آفسز، تعلیمی اداروں، مساجد اور دیگر مختلف مقامات پر بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے لگائے جاتے ہیں تاکہ وہ صحیح تلفظ کے ساتھ قراٰنِ مجید کی تلاوت سیکھ سکیں۔

شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے تحت اپریل 2025ء میں پاکستان بھر کے مدارس المدینہ بالغان کی جو نمایاں کارکردگی رہی اُس کی تفصیل درج ذیل ہے:

مدارس کٹیگری

کل مدارس

کل پڑھنے والے اسلامی بھائیوں کی تعداد

مساجد کے مدارس

22815

1 لاکھ 11 ہزار 666 (1, 11, 666)

تعلیمی اداروں کے مدارس

870

14 ہزار 584 (14, 584)

مارکیٹس کے مدارس

15160

78 ہزار 713 (78, 713)

دیگر شعبہ جات کے مدارس

2640

12 ہزار 327 (12, 327)

کل مدارس

41485

2لاکھ 17 ہزار 292 (2, 17, 292)

کارکردگی

01

متفرق کارکردگیاں

اہلِ خانہ میں مدرسۃالمدینہ بالغان

8864

02

مدنی قاعدہ مکمل کرنے والے

2766

03

ناظرہ قراٰن مکمل کرنے والے

703

04

قراٰن ٹیچنگ کورس (رہائشی و غیر رہائشی) کی تعداد

123 کورسز

05

قراٰن ٹیچنگ کورس (رہائشی و غیر رہائشی) کی شرکا

2050 شرکا

06

دینی کاموں کی کارکردگیاں

مسجد درس تعداد+مسجد درس دینے یا سننے والے

19 ہزار 144 درس (19, 144)

07

1 لاکھ 8 ہزار 889 شرکا (10, 8, 889)

08

گھر تعداد

10 ہزار 565 (10, 565)

09

چوک درس تعداد

23 ہزار 26 (23, 026)

10

ہفتہ وار اجتماع (شرکا)

40 ہزار 269 (40, 269)

11

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ (شرکا)

53 ہزار 453 (53, 453)

12

ہفتہ وار رسالہ مطالعہ

2 لاکھ 62 ہزار 895 (2, 62, 895)


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں علمِ دین کا فیضان عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ماہ اور آخری عشرہ کے سنت اعتکاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے معتکفین کو مدرسۃالمدینہ بالغان کا مستقل طالب علم بنانے اور قراٰنِ پاک پڑھانے کے اہل ہیں ان کے ذریعے مدرسۃالمدینہ بالغان شروع کروانے کے اہداف طے کئے۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے مختلف موضوعات پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جن میں تعلیمی اداروں اور فیکٹریوں میں مدرسۃالمدینہ بالغان کو مضبوط کرنے کے اہداف طے کرنا نیز شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے اخراجات کو بہتر بنانے کے لئے ماہانہ عطیات کے ذریعے خود کفالت کے اہداف طے کرنا شامل تھا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کو قراٰنِ کریم کی تعلیم دینے اور انہیں نماز و روزوں کے مسائل سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے  زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 7 دن کا ”فیضانِ قراٰن نماز کورس“ منعقد ہوا جس میں معتکفین اور مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

اس کورس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بذریعہ پریزنٹیشن وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو کورس کروایا جس میں انہوں نے قراٰنِ کریم کے حقوق اور قراٰنِ کریم تجوید کے ساتھ پڑھنے کی اہمیت بتائی۔

اسی دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کو مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذریعے دنیا بھر میں تعلیمِ قراٰن عام کرنے کے لئے قراٰن ٹیچنگ کورس کرنے اور مساجد میں مدرسۃالمدینہ بالغان شروع کروانے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ شرکائے کورس کو نماز کا پریکٹیکل کروایا گیا اور دارالافتاء اہلسنت کے مفتیانِ کرام نے حاضرین کو مسائل ِ نماز سکھائے جبکہ کورس کے اختتام پر اسلامی بھائیوں سے ٹیسٹ بھی لیا گیا۔

بعدازاں ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے گئے اور نگرانِ پاکستان مشاورت نے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)