تعلیماتِ قراٰن کو عام کرنے کا جذبے رکھنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت پچھلے دنوں ناظم آباد ڈسٹرکٹ،  کراچی کی جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ سیکٹر 5E نیو کراچی نزد سندھی ہوٹل میں 12 دن کا قراٰن ٹیچنگ کورس منعقد کیا گیا ۔

معلومات کے مطابق کورس کے اختتام پر ایک تقسیمِ اسناد تقریب کا اہتمام ہوا جس میں کورس کے شرکا سمیت نمازی حضرات اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی شرکت ہوئی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ظفر عطاری نے ”قراٰنِ پاک کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اس طرح کے دیگر کورسز کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےکا ذہن دیا۔ (رپورٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالباسط، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)