مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں علمِ دین
کا فیضان عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ
ہوئی جس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے ایک
ماہ اور آخری عشرہ کے سنت اعتکاف کی
کارکردگی کا جائزہ لیا۔
ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان
مشاورت نے معتکفین کو مدرسۃالمدینہ بالغان کا مستقل طالب علم بنانے اور قراٰنِ پاک
پڑھانے کے اہل ہیں ان کے ذریعے مدرسۃالمدینہ بالغان شروع کروانے کے اہداف طے کئے۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے مختلف
موضوعات پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جن میں تعلیمی اداروں اور
فیکٹریوں میں مدرسۃالمدینہ بالغان کو مضبوط کرنے کے اہداف طے کرنا نیز شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغان کے اخراجات کو بہتر بنانے کے لئے ماہانہ عطیات کے ذریعے خود
کفالت کے اہداف طے کرنا شامل تھا۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)