تحصیل جھمرہ کھڑیانوالہ  میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ڈسٹرکٹ فیصل کے آباد ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ نگران نعیم عطاری اور شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ڈویژن و صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر عدنان عطاری نے سابقہ اہداف کا جائزہ لیا نیز شعبے کی بہتری کے لئے اہداف طے کئے اور اوراق مقدسہ اسٹور اور کارخانے میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کی مدد سے جلد از جلد فیصل آباد ڈویژن کے تمام فیضان مدینہ اور دیگر اداروں میں بڑے با کسز لگانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ مدنی مشورے میں ایک رکشہ تحصیل میں تحصیل نگران کی معاونت سے ملنے کا طے کیا گیا جبکہ شب برأت اجتماع میں صدقہ جمع کرنے اور رمضان ڈونیشن کے لئے کوششِ تیز کرنے اور بڑھانے پر کلام کیا گیا۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیرِ اہتمام 18 فروری 2024ء کو منچن آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل ذمہ داران اور مدرسین نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار غلام شبیر عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار بہاولنگر قاری محمد بلال عطاری نے فعال ذمہ داران کی تقرر ی کرنے اور 12دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیز رمضان ڈونیشن جمع کرنے اور مساجد و مدارس میں بستہ لگانے کے تعلق سے تربیت کی۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کےتحت  2 جنوری 2024ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدرسین کا اجتماع ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ داران سمیت ناظمین و مدرسین نے شرکت کی ۔

کراچی سٹی ذمہ دار قاری محمد حسان عطاری اور مبلغین نے مدرسین کی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کی JD's(جاب ڈسکرپشن)،ای ایس ایس اپلیکیشن،خود کفالت،مدرسین کے کام،مسائل و تدارک اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالباسط عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیرِ اہتمام ناظم آباد ٹاؤن میں 19 دسمبر 2023ء کو تقسیم اسناد اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مدسۃالمد ینہ بالغان کے طلبہ اور ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اجتماع میں نگرانِ سٹی مشاورت رکن شوریٰ حاجی محمد فضیل عطاری نے” قرآن پاک کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور ناظرہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کی دلجوئی کرتے ہوئے ان کو اسناد پیش کیں۔(رپورٹ: محمد مظفر عطاری ڈسٹرکٹ سینٹرل ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی کی طرف سے لیہ میں مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

اس مدنی مشورےمیں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، لیہ سٹی سے مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ داران کے علاوہ دیگر عاشقان رسول نے بھی شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کار کردگی کاجائزہ لیا۔قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور ذمہ داران کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔

نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کو شعبے کے شیڈول کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا ۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا فرمائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بالغان ڈیپارٹمنٹ  کی جانب سے 13 دسمبر 2023ء کو کراچی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ

ہوا جس میں سٹی ذمہ دار قاری محمد حسان رضا عطاری ،ڈویژن 2 کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران ،قاری محمد احسن عطاری،قاری محمد حارث عطاری مولانا قاری عبدالباسط عطاری مدنی اور معاون قاری عبدالوکیل عطاری شریک ہوئے۔

نگران ڈویژن 2 حاجی رضا عطاری مدنی نے ڈویژن 2 کے مدرسۃ المدینہ بالغان کی 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہر ذیلی حلقے میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے ، شرکا کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا نیز شعبے کے تحت بھر پور انداز میں ماہِ ہفتہ وار اجتماع منانے کے انداز پر کلام ہواجس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالباسط عطاری مدنی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے اور انہیں فرض علوم سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت  تحصیل چیچہ وطنی، پنجاب میں شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جبکہ دیگر عاشقانِ رسول نے بھی اس میں شرکت کی۔

ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کارکردگی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ شعبے سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شعبے  کے دینی کاموں کے سلسلے میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کے ہمراہ ایک میٹنگ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کےکراچی سٹی ذمہ دار قاری محمد حسان عطاری اور ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے کراچی سٹی ذمہ دار مولانا محمد علی عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن مین رکنِ شوریٰ کی جانب سے ملنے والے کام، ماہِ ہفتہ وار اجتماع، پیرول میں مدرسین کی حاضری بروقت لگانا اور ماہانہ شعبہ کارکردگی کا اندراج و اتفاق کرنا شامل تھا۔

بعدازاں کراچی سٹی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کراچی سٹی پر ذیلی مشاورت کا اعلان کیا جبکہ ذمہ داران کو 12 دینی کاموں کے مطابق شیڈول بنانے اور اپنے شعبے کو خودکفیل کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد فراز عطاری، سٹی ذیلی مشاورت ذمہ داران، مولانا قاری محمد حمزہ عطاری مدنی، قاری محمد شعیب عطاری، مولانا قاری محمد اظہر عطاری مدنی، قاری محمد صابر عطاری ،ڈسٹرکٹ ذمہ داران ، قاری محمد احسن عطاری، قاری محمد مظفر عطاری، قاری محمد حارث عطاری، مولانا قاری عبدالباسط عطاری مدنی، قاری محمد ساجد عطاری، قاری عبدالمبین عطاری، معاون قاری عبدالوکیل عطاری اورمعاون قاری محمد حامد عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: مولانا عبدالباسط عطاری مدنی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان سوشل میڈیا ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رکت رہی۔

اس دوران شعبے کے کراچی سٹی ذمہ دار قاری محمد حسان رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کی مضبوطی کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے معلم مدنی قاعدہ کورس کروانے، ماتحت اسلامی بھائیوں کی تربیت کرنے، دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل نکالنے اور شیڈول کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ: مولانا عبدالباسط عطاری مدنی ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی جہاں اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے میں مصروفِ عمل ہے وہیں 12 دینی کاموں کے ذریعے درس و بیان، مدنی قافلے اور بالخصوص قراٰنِ کریم کی تعلیمات کو عام کرنے کےلئے مدارس المدینہ قائم کئے گئے ہیں جبکہ بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذریعے درست قراٰنِ کریم پڑھایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، سیکٹر جی الیون میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسلام آباد سٹی کے زون ، ایریا و یوسی نگران، مدرسۃ المدینہ بالغان کے اسلام آباد سٹی، زون ذمہ داران، راولپنڈی ڈویژن کے ڈسٹرکٹ، سٹی اور ٹاؤن نگران، مدرسۃ المدینہ بالغان کے ڈسٹرکٹ وتحصیل اور ٹاؤن ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔


زندگی کے بے  شمار شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت 8 نومبر 2023ء بروز بدھ آفندی ٹاؤن حیدر آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں قاری صاحبان سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے قاری صاحبان کو 17، 18 اور 19 نومبر 2023ء کو 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر  میں دینِ اسلام کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت 6نومبر 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا ۔

نگران ڈویژن مشاورت ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے بہاولپور سٹی کے ذمہ دار و معلمین کا مدنی مشورہ لیا جس میں سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدرسے کے پوائنٹ بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز 12 دینی کاموں میں سے بالخصوص مساجد میں مدرسۃُالمدینہ بالغان شروع کرنے کے متعلق اہداف بھی دیئے ۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)