5 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان دعوت اسلامی کے تحت 29اپریل 2024ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت ڈسٹرکٹ ناظمین نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں کراچی سٹی ذمہ دار قاری محمد
حسان رضا عطاری نے ڈسٹرکٹ ناظمین اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران کی شعبہ جات
کے تحت لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان کی ماہانہ کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیتے
ہوئے ماہ اپریل اور مئی کے نیک اعمال کے رسائل تقسیم و وصول کا ہدف دیا نیز افیئر مدنی مذاکرہ میں شرکت کا ذہن دیتے
ہوئے مئی میں تین دن کے مدنی قافلوں کا
ہدف دیا اور شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ داران کے درمیان ہونے والے نگران
شورٰی کے بیان کی تیاری کے حوالے سے مشاورت کی ۔(رپورٹ:ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالباسط عطاری مدنی،کانٹینٹ:شعیب
احمد عطاری)