دعوتِ اسلامی دینی و فلاحی  کاموں کے ساتھ ساتھ خدمتِ قران میں بھی مصروف عمل ہے جس کے لئے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول کو درست مخارج کے ساتھ قران مجید،فرض علوم، سنتیں اور آداب سکھائے جاتے ہیں ۔

گزشتہ روز شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیرِ اہتمام جامع مسجد مدینہ واربرٹن میں شعبے کے معلم تا تحصیل سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مشورہ منعقد کیا گیا۔

شعبے کے ڈسٹرکٹ ننکانہ ذمہ دار قاری محمد احمد رضا عطاری نےشعبے کے تعلیمی معیار و سابقہ کارکردگی (performance) کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی اہمیت دلاتے ہوئے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان کے تحت 23جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بہاولپور سٹی اور بہاولپور ڈسٹرکٹ کے معلمین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران ڈویژن مشاورت ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان پوائنٹ بڑھانے اور شعبے کو خود کفیل کرنے نیز 12دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


11 جولائی 2023ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نارووال میں شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان کے معلمین کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا ابرار عطاری مدنی اور تحصیل نگران محمد عبدالستار عطاری نے دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے نیز سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان تحصیل و ضلع نارووال، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


21جون 2023ء کو عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بہاولپور میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے ڈویژن کے معلمین و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کو 12دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں اپنے پوائنٹ کے عاشقان رسول کو شرکت کروانے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

ساتھ ساتھ مدرسۃ المدینہ بالغان مساجد و مارکیٹ میں بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز شعبہ کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری کے لیے اہداف دیئے اس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں چرم قربانی کے حوالے سے بھی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 15 جون 2023ء بروز جمعرات شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ ملتان ڈویژن محمد سادات عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنےبالخصوص ملتان ڈویژن کی تمام مساجد میں مدرسۃالمدینہ بالغان لگانے کا ذہن دیا نیز ٹیچر ٹریننگ کورس کا انعقاد کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ ملتان ڈویژن نے اجتماعی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

نگرانِ ملتان ڈویژن کا مدنی مشورے کے دوران کہنا تھا کہ 20 جولائی 2023ء کو ملتان ڈویژن سے سفر کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلے کے لئے ذمہ داران کوشش کریں، ماہانہ بنیاد پر اپنے شعبے کو خودکفیل کریں، 100% یوسی ذمہ داران مقرر کریں اور انہیں مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھانے کا اہل بنائیں۔(رپورٹ: قمر عطاری کارکردگی آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ بلوچستان کے صوبائی نگران، ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ نگران، فنانس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے ذمہ داراور شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار سمیت ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیااور تقرری کے حوالے سے اہداف دیئے۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور دینی کاموں بڑھانے کے لئے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

7جون 2023ء  کو دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ ُ المدینہ بالغان کی جانب سے گوجرانوالہ سٹی میں معلمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ دار اور قلعہ ٹاؤن کے معلمین نے شرکت کی ۔

سٹی ذمہ دار امتیازاحمد عطاری نے ’’مسجد کے آداب‘‘ کے موضوع پر تربیت کی اور تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا نیز مساجد میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید اضافے کے ذرائع اور مدارس بڑھانے کے اہداف دیئے ۔

بعد مدنی مشورہ معلمین نے علاقائی دورہ کیا جس میں مقا می عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں مسجد میں آنے ،نماز ادا کرنے اوربعد مغرب ہونے والے بیان میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ساجد عطاری ٹاؤن ذمہ دار مدرسۃ المدینہ بالغان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی مرکز فیضان مدینہ  فیصل آباد میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ داران کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نگران مجلس اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ مدرسۃُالمدینہ بالغان کی موجودہ کار کرگی کا جائزہ لیا اور قیمتی مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے اہداف دیئے۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو صحیح تلفظ کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے اور انہیں ضروریاتِ دین سیکھانے والے دعوتِ اسلامی کےشعبے مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ داران سمیت مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے میں شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے ہمیشہ منسلک رہنے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کرنےاور دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان کے تحت فیصل آباد ڈویژن میں قائم الرحیم ریسٹورنٹ 18 ہزاری میں عظیم الشان ختم قرآن اجتماع منعقد ہوا۔

اس میں مذہبی ،سیاسی، سماجی شخصیات اور بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ ا جتماع کا آغاز تلاوت قراٰن و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا ۔بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر محمد سلیم عطاری نے’’قرآنِ مجید کی شان و عظمت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکائے اجتماع کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا ۔

اجتماع کے اختتام پر بڑی عمر کے عاشقان رسول جنہوں نے مدرسۃُ المدینہ بالغان سے ناظرہ قرآن مجید مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ان کی سرپر عمامہ سجایا گیا اور ان میں اسناد تقسیم کی گئیں جس پر شرکائے اجتماع نے دعوتِ اسلامی کے کاموں کو خوب سراہا اور ذمہ داران دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری، کانٹینٹ:رمضان عطاری )


گزشتہ روز  دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان کے ذمہ داران نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نارووال کا دورہ کیا جہاں وکلا کے دفاتر میں ملاقاتیں کیں اورانہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

معلومات کے مطابق ذمہ داران نے ڈسٹرکٹ وکلا بار میں مدرسۃُ المدینہ بالغان شروع کرنے کے حوالے سے گفتگو کی جس پر وکلا نے تعاون کرنے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیااور ساتھ ہی مارکیٹ میں شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی رہا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے شخصیات کو قریبی مسجد میں لگنے والے مدرسۃ ُ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ : شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان تحصیل نارووال، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان (دعوتِ اسلامی ) کے تحت فیصل آبا د کے علاقے اقبال ٹاؤن جامع مسجد ابرار مدینہ میں مدسۃ المدینہ بالغان کا آغاز کیا گیا جس میں ٹاؤن نگران ، سب ٹاؤن نگران ا ور دیگر ذمہ داران و اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

ذمہ دارا سلامی بھائی نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی بالخصوص مدرسۃ المدینہ بالغان کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں پابندی کیساتھ شرکت کرتے رہنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: مدرسۃ المدینہ بالغان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس )