29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں مدرسۃ المدینہ
بالغان کے قاری صاحبان کا مدنی مشورہ
Fri, 10 Nov , 2023
1 year ago
زندگی کے بے
شمار شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت 8 نومبر 2023ء بروز
بدھ آفندی ٹاؤن حیدر آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
قاری صاحبان سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے 12 دینی کاموں کا
جائزہ لیتے ہوئے قاری صاحبان کو 17، 18 اور 19 نومبر 2023ء کو 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)