24 جمادی الاخر, 1446 ہجری
سیکٹر جی الیون،
اسلام آباد میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے مختلف ذمہ داران کا مدنی مشورہ
Tue, 5 Dec , 2023
1 year ago
دعوتِ اسلامی
جہاں اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے میں مصروفِ عمل ہے وہیں
12 دینی کاموں کے ذریعے درس و بیان، مدنی قافلے اور بالخصوص قراٰنِ کریم کی تعلیمات
کو عام کرنے کےلئے مدارس المدینہ قائم کئے گئے ہیں جبکہ بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں
کو مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذریعے درست قراٰنِ کریم پڑھایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے
مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، سیکٹر جی الیون میں واقع مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں اسلام آباد سٹی کے زون ، ایریا و یوسی نگران، مدرسۃ المدینہ بالغان کے
اسلام آباد سٹی، زون ذمہ داران، راولپنڈی ڈویژن کے ڈسٹرکٹ، سٹی اور ٹاؤن نگران، مدرسۃ
المدینہ بالغان کے ڈسٹرکٹ وتحصیل اور ٹاؤن ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔