بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے اور انہیں فرض علوم سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت  تحصیل چیچہ وطنی، پنجاب میں شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جبکہ دیگر عاشقانِ رسول نے بھی اس میں شرکت کی۔

ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کارکردگی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ شعبے سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)