18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ
رسول کی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی کی طرف سے لیہ میں مدرسۃالمدینہ
بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی
مشورہ منعقد کیا گیا۔
اس
مدنی مشورےمیں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، لیہ سٹی سے مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ داران کے علاوہ دیگر عاشقان رسول نے بھی شرکت کی ۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کار کردگی کاجائزہ لیا۔قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور ذمہ
داران کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔
نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کو شعبے کے شیڈول کے ساتھ
ساتھ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیتے
رہنے کے بارے میں ذہن دیا ۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا فرمائی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)