دعوتِ
اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بالغان ڈیپارٹمنٹ
کی جانب سے 13 دسمبر 2023ء کو کراچی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ
ہوا
جس میں سٹی ذمہ دار قاری محمد حسان رضا عطاری ،ڈویژن 2 کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران ،قاری
محمد احسن عطاری،قاری محمد حارث عطاری مولانا قاری عبدالباسط عطاری مدنی اور معاون
قاری عبدالوکیل عطاری شریک ہوئے۔
نگران
ڈویژن 2 حاجی رضا عطاری مدنی نے ڈویژن 2
کے مدرسۃ المدینہ بالغان کی 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہر ذیلی حلقے میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے ، شرکا کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا نیز شعبے کے
تحت بھر پور انداز میں ماہِ ہفتہ وار اجتماع منانے کے انداز پر کلام
ہواجس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:
ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالباسط عطاری مدنی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)