شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ داران کی ایچ
آر ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کے ہمراہ میٹنگ
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ
مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شعبے کے دینی کاموں کے سلسلے میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ داران کے ہمراہ ایک میٹنگ ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کےکراچی سٹی ذمہ دار قاری محمد حسان عطاری اور ایچ
آر ڈیپارٹمنٹ کے کراچی سٹی ذمہ دار مولانا محمد علی عطاری مدنی نے مختلف موضوعات
پر کلام کیا جن مین رکنِ شوریٰ کی جانب سے ملنے والے کام، ماہِ ہفتہ وار اجتماع،
پیرول میں مدرسین کی حاضری بروقت لگانا اور ماہانہ شعبہ کارکردگی کا اندراج و
اتفاق کرنا شامل تھا۔
بعدازاں کراچی سٹی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کراچی سٹی پر ذیلی
مشاورت کا اعلان کیا جبکہ ذمہ داران کو 12 دینی کاموں کے مطابق شیڈول بنانے اور اپنے شعبے کو خودکفیل کرنے کا
ذہن دیا۔