21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ٹاؤن
ذمہ داران نے شرکت کی ۔
لاہور ڈویژن ذمہ دار نے مدنی مشورے میں درود پاک کی کثرت کرنے ، رسالہ نیک اعمال سے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے ، نفلی روزے رکھنے اور نمازتہجد ادا کرنے کا ذہن دیا جبکہ ٹیلی تھون کی مدد میں زیادہ سے زیادہ کوشش کرکے یونٹس اکھٹے کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھے و نیک جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: احمد رضا عطاری لاہور سٹی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)