عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اس وقت دنیا کے کم و بیش 190 ممالک میں اسلامی بھائیوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم   اور دینی، اخلاقی و شرعی تربیت دینے کے عظیم مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی نے مختلف شعبہ جات قائم کیے ہیں جن میں سے ایک اہم شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان ہے۔ اس شعبے کے ذریعے مساجد، دکانوں، دفاتر، تعلیمی اداروں، گھروں اور دیگر مقامات پر 15 سال یا اس سے زائد عمر کے اسلامی بھائیوں کو صحیح تلفظ و قواعد تجوید کے مطابق قرآنِ مجید، نماز، روزہ اور دیگر دینی مسائل کی تعلیم دی جاتی ہے۔

13 مئی 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت آسٹریلیا کے ذمہ داران کا آن لائن ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں ملکی نگران عبدالواحدعطاری،شعبہ ذمہ دار رضاالمصطفی عطاری (فیضان مدینہ سڈنی)، امام مبلغین مولاناعرفان حفیظ عطاری مدنی، عزیز عطاری (فیضان مدینہ سڈنی)، محمدشاہ میل عطاری (ملیبورن سٹی)، حافظ محمد عمر (سڈنی)،محمد شہباز عطاری اورمحمد عمران عطاری (ایڈیلیڈ ساؤتھ آسٹریلیا) نے شرکت کی۔

اس سیشن میں مرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مدرسۃالمدینہ بالغان کو بڑھانے، معلمین کو ریفریش ٹیچر ٹریننگ کروانے،پڑھانے والوں کو شعبے کے نظام و طریقۂ کار کے مطابق تربیت دینے پر زور دیا گیا۔

اسی طرح ذمہ داران کو ناظرہ قرآن، نماز، دینی مسائل اور اخلاقی تربیت کے ذریعے نوجوانوں اور بزرگوں کو معاشرے میں کامیاب فرد بننے کے لیے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنےکی ترغیب دلائی گئی۔

رکنِ شوری نے مدرسۃُ المدینہ بالغان کے ذریعے ناظرہ قرآن مکمل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے، ان کی مزید تربیت کرکے انہیں قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس کروانے اور اس میں کامیاب ہونےوالوں کو مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھانے کی ذمہ داری دینے پر توجہ دلائی ۔

بعدازاں ملکی نگران عبدالواحد عطاری سمیت مقامی ذمہ داران نے ’’قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس‘‘ کا جلد آغاز کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:مولانا محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)