لوگوں کو قراٰنِ کریم کی تعلیم دینے اور انہیں نماز و روزوں کے مسائل سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے  زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 7 دن کا ”فیضانِ قراٰن نماز کورس“ منعقد ہوا جس میں معتکفین اور مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

اس کورس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بذریعہ پریزنٹیشن وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو کورس کروایا جس میں انہوں نے قراٰنِ کریم کے حقوق اور قراٰنِ کریم تجوید کے ساتھ پڑھنے کی اہمیت بتائی۔

اسی دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کو مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذریعے دنیا بھر میں تعلیمِ قراٰن عام کرنے کے لئے قراٰن ٹیچنگ کورس کرنے اور مساجد میں مدرسۃالمدینہ بالغان شروع کروانے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ شرکائے کورس کو نماز کا پریکٹیکل کروایا گیا اور دارالافتاء اہلسنت کے مفتیانِ کرام نے حاضرین کو مسائل ِ نماز سکھائے جبکہ کورس کے اختتام پر اسلامی بھائیوں سے ٹیسٹ بھی لیا گیا۔

بعدازاں ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے گئے اور نگرانِ پاکستان مشاورت نے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)