تعلیمِ قراٰن عام کرنے والے شعبے مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت 29 دسمبر 2025ء کو گوجرانوالہ سٹی، پنجاب  کے 3 مختلف مقامات پر ”ختمِ قراٰن اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

ان اجتماعات میں تلاوت و نعت کے بعد شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا طاہر علی حمزہ عطاری مدنی نے قراٰنِ پاک کی اہمیت و عظمت پر بیان کیا اور شرکا کو قراٰنِ کریم پڑھنے کے ساتھ ساتھ اسے مضبوطی کے ساتھ تھامنے کا بھی ذہن دیا۔

آخر میں صوبائی ذمہ دار کے ہاتھوں قراٰنِ کریم ناظرہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو اسناد پیش کی گئیں ۔اس موقع پر گوجرانوالہ کے ڈویژن و سٹی ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)