دعوتِ اسلامی دینی و فلاحی  کاموں کے ساتھ ساتھ خدمتِ قران میں بھی مصروف عمل ہے جس کے لئے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول کو درست مخارج کے ساتھ قران مجید،فرض علوم، سنتیں اور آداب سکھائے جاتے ہیں ۔

گزشتہ روز شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیرِ اہتمام جامع مسجد مدینہ واربرٹن میں شعبے کے معلم تا تحصیل سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مشورہ منعقد کیا گیا۔

شعبے کے ڈسٹرکٹ ننکانہ ذمہ دار قاری محمد احمد رضا عطاری نےشعبے کے تعلیمی معیار و سابقہ کارکردگی (performance) کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی اہمیت دلاتے ہوئے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)