18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
جوہر ٹاؤن لاہور میں قاری صاحبان اور ناظمین سمیت دیگر اسلام بھائیوں کا مدنی مشورہ
Mon, 18 Jul , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت 3 دن پر مشتمل سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں قاری صاحبان، ناظمین، ڈسٹرک ذمہ داران اور لاھور ڈویژن
ذمہ دار نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں
کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)