28 جون 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کراچی سٹی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن اور ڈسٹرکٹ سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جس میں انہوں نے ہرمسجد میں مدرسۃالمدینہ بالغان لگانے، شعبے کے اخراجات اور ان کو خود کفیل کر نے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی تقرری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اہم نکات پر مشاورت کی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے ”تفسیرِ صراط ُالجنا ن“ ایپ کا تعارف بھی کروایا اور زیادہ سے زیادہ اس کی تشہیر کرنے کے بارے میں ذہن سازی کی اور دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار فیصل آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)