پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبۂ گلگت بلتستان کی جامع مسجد رٹو رضوی میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھنے اور
پڑھانے والے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے تلاوتِ قراٰن کرنے،
روزانہ قراٰنِ پاک کی زیارت کرنے کا ذہن دیا نیز شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کا
تعارف کروایا۔
اس کےعلاوہ نگرانِ شعبہ نے بڑی عمر کے اسلامی
بھائیوں کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلہ لینے کی نیتیں کروائیں اور 10 جون
2022ء بروز جمعہ ہونے والے قراٰن ٹیچنگ کورس میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر
وہاں موجود عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اسی طرح مساجد، مارکیٹس اور تعلیمی اداروں میں مدرستہ المدینہ بالغان پڑھانے والے معلمین کے لئے ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مولانا شعیب عطاری سمیت دیگر
مدرسین نے اپنی اپنی کارکردگی بیان کی۔
دورانِ مدنی مشورہ کم و بیش 120 مدرسۃ المدینہ
بالغان شروع کرنے کے اہداف طے کئے گئے جبکہ مدرسین نے لاہور سے 12 ماہ کے لئے مدنی
قافلے میں سفر کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:قاری غلام عابد عطاری شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)