عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان کے تحت فیصل
آباد ڈویژن میں قائم الرحیم ریسٹورنٹ 18 ہزاری میں عظیم الشان ختم
قرآن اجتماع منعقد ہوا۔
اس میں
مذہبی ،سیاسی، سماجی شخصیات اور بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ ا جتماع کا آغاز تلاوت قراٰن و نعت
رسول مقبول صلی اللہ علیہ
وسلم سے کیا گیا ۔بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر
محمد سلیم عطاری نے’’قرآنِ مجید کی شان
و عظمت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیااور شرکائے اجتماع کو قرآن
و سنت کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا ۔
اجتماع
کے اختتام پر بڑی عمر کے عاشقان رسول جنہوں نے مدرسۃُ المدینہ بالغان سے ناظرہ
قرآن مجید مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ان کی سرپر عمامہ سجایا گیا اور ان میں اسناد تقسیم کی گئیں جس پر شرکائے اجتماع نے دعوتِ
اسلامی کے کاموں کو خوب سراہا اور ذمہ داران دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری،
کانٹینٹ:رمضان عطاری )