بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو صحیح تلفظ کے ساتھ
قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے اور انہیں ضروریاتِ دین سیکھانے والے دعوتِ اسلامی کےشعبے
مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا
جس میں ذمہ داران سمیت مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے میں شرکا کی تربیت
کرتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے ہمیشہ منسلک رہنے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کرنےاور دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)