عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں  01 اکتوبر 2024ء کو شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان اور پاکستان مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی میٹنگ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں منعقد ہوئی جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی، صوبائی نگران و ذمہ داران اور نگرانِ شعبہ قاری غلام عابد عطاری نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ میٹنگ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جنوری تا اگست 2024ء تک شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور درپیش تنظیمی مسائل کا حل بتایا۔

اس موقع پرنگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)