چکوال سٹی، صوبہ پنجاب پاکستان میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان  دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سیشن کا انعقاد ہوا جس میں قراٰنِ پاک ناظرہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن سے سیشن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جس کے بعد نعتِ خواں اسلامی بھائیوں نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے جنت کی تیاری کے لئے نمازوں کی پابندی کرنے اور نیک اعمال کی کثرت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کی ترقی میں اپنا حصہ شامل کرنے کے لئےٹیلی تھون 2024ء میں بھرپور کوشش کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)