بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت منچن آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 16 فروری 2025ء کو  مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں اجیر مدرسین اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی۔

صوبائی اور ڈویژن ذمہ داران نے ابتداءً مارکیٹ میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان کے متعلق گفتگو کی اور اس میں پڑھنے والے بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرنے نیز انہیں اجتماعات میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے رمضان عطیات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور مساجد میں لگنے والے مدارس المدینہ پر توجہ دینے کی ترغیب دلائی جس شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: قاری محمد بلال عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)