دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں) کے تحت 4 مارچ 2022ء بروز جمعہ کراچی سٹی میں بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی کے مختلف ڈسٹرکٹ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے شعبے کے دینی کام کو بڑھانے کا ذہن دیا نیز خود بھی با عمل بن کر دیگر اسلامی بہنوں کو عاملات نیک اعمال بنانے کے جذبے کو اُجاگر کیا ، اس کے ساتھ ساتھ ماہ شعبان المعظم میں نفل روزوں کی تحریک اور درود پاک کی تحریک کو مضبوط بنانے کی ترغیب بھی دلائی۔ مزید 100 % شعبہ ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا جس پر شرکاء مدنی مشورہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام 18 فروری 2022 ء بروز جمعۃ المبارک صوبہ پنجاب کی سرکاری ڈویژن ڈی جی خان کے شہر میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبہ سطح اور سرکاری ڈویژ ن کی ذمہ دار اس کے علاوہ ڈویژن تا کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کاکردگیوں پر کلام کیا اور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور ٪100 وصول کرنے کا ذہن دیا نیز تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا۔ اس کے علاوہ سفری شیڈول میں بھی مضبوطی لائی جائے اس پر نکات دیئے اور یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگی میں کیسے اضافہ کیا جائے اس پر مدنی پھول دیئے۔


شیخِ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایا ہے۔

اس سلسلے میں اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام انگریزی ماہ فروری2022 ءکی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے پاکستان بھر میں یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ منایا گیا جس کی کارکردگیاں درج ذیل ہیں ملاحظہ فرمائیں:

کراچی سٹی کی یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 ہزار916

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: ایک ہزار368

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : ایک ہزار59

اندرون سندھ یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 ہزار6

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 370

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 96

صوبہ بلوچستان یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:20

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:30

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :18

صوبہ پنجاب کی یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 ہزار89

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2 ہزار187

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :660

اسلام آباد سٹی یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:28

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:21

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :21

صوبہ خیبر پختون خواہ کی یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:296

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:208

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :44

صوبہ گلگت بلتستان یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:12

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:12

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :03

صوبہ کشمیر کی یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:19

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:33

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :15

شعبہ دارالمدینہ یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:ایک ہزار994

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: ایک ہزار704

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :726

شعبہ جامعۃ المدینہ کی یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:ایک ہزار555

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 ہزار354

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :5 ہزار97

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:919

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:990

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :519

شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگیاں

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:22 ہزار946

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 9300

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :2 ہزار899


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام 6 جنوری 2022ءبروز جمعرات بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں 6 ریجن شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مدنی پھول’’پیشگی جدول بنانے کے مدنی پھول‘‘ کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے ۔ ساتھ ہی شعبے کے مدنی پھول سمجھاتے ہوئے ذیلی حلقوں تک یہ نکات پہنچانےکے متعلق اہداف دئیے۔

علاوہ ازیں اسپیشل کام اصلاح اعمال اجتماع کو مضبوط کرنے اور بروقت اسکا فالو اَپ کرنے کا ذہن دیا نیز سال2022 ء میں پورا سال عاملات نیک اعمال میں اضافہ ہو اس کے اہداف پر کلام ہواجس پر ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال کی جناح کابینہ  کی دسمبر 2021 ءکی ماہانہ کارکردگی۔

تقسیم ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 35

روزہ رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:5

رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے ، سننے والیوں کی تعداد: 43

قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:12

اصلاح اعمال اجتماع میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد: 12


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام  کراچی کابینہ لیاری ڈویژن حنفیہ میں گزشتہ دنوں مدنی ہال میں ڈویژن سطح پر اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں کی تعداد تقریباً 27 تھی۔

اجتماع میں ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے ”مدنی مذاکرہ کی اہمیت و افادیت “کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے رسالے کا ذہن دیا۔ شرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبے اصلاح اعمال کے تحت  (23،25،27،30)دسمبر2021ء کو سرجانی ڈویژن گرین لائن، کوئٹہ کابینہ چکی شاہوانی ، قائد آباد ڈویژن بھینس کالونی میں قائم جامعہ فیضانِ عطار، قائد آباد ڈویژن (KEPZ )میں قائم جامعہ فیضانِ آمنہ، کابینہ گلزار ہجری ڈویژن میمن نگر ،لیاقت آباد ڈویژن شیش محل اور سبی کابینہ علاقہ فیضان مدینہ میں اجتماع منعقد ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی نگران و اراکین اسلامی بہنوں سمیت 360 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع پاک کا آغاز قراٰن پاک اور حمد و نعتِ رسولﷺ سے کیا گیا ،شجرہ قادریہ کے مخصوص اشعار پڑھے گئے ، اجتماعی جائزہ بھی کروایا گیا۔مبلغہ دعوت اسلامی نے نماز ِچاشت و اشراق کے فضائل بیان کئے ، مدنی مذاکرہ کی اہمیت اور نیک اعمال کا رسالہ روزانہ پُر کرنے پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر اسلامی بہنوں نے روزانہ محاسبہ کرنے،مدنی مذاکرہ دیکھنے، اور ہر ماہ نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں۔اختتام پرنیک اعمال کے رسائل بھی تقسیم ہوئے ۔ 


  دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کےزیر اہتمام 31 دسمبر بروز جمعہ 2021ءکراچی زون ساؤتھ 2 کابینہ کورنگی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 10 تھی۔

مشورے میں زون مشاورت شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شعبےکوبہتر بنانے کے حوالے سے کلام کیا ۔نفلی روزوں سے متعلق امیر اہلسنت کی عطا فرمائی گئی۔ دعا بتا کر نفلی روزوں کی کارکردگی بڑھا نےنیز خصوصی اصلاح اعمال اجتماع اچھے انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔ہر ماہ 2علاقوں میں مشورہ کرنے ،مضبوط فولو اپ کر نے،تقرری مکمل کرنے اور ماتحت اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہنے کا ذہن دیا ۔اسلامی بہنوں نے ان تمام کاموں کو کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 20 دسمبر 2021 ءبروز پیر بلدیہ کابینہ ڈویژن سعیدآباد میں ڈویژن سطح پر شعبہ اصلاح اعمال  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 9 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مشورے میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شعبے کے تحت ہونے والے کاموں پر کلام کرتے ہوئے کارکردگی رپوٹ بنانے کا طریقہ اور نیک اعمال کے بستے اور بینرزکی سنتوں بھرے اجتماع میں مضبوط ترکیب بنانے کا ذہن دیا نیزتقرریاں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے شیڈول کو بر وقت جمع کروانے اور بر وقت رپلائی کرنےکا ذہن دیا۔جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔

*اسی طرح 18 دسمبر 2021 ء کولیاری کابینہ ڈویژن جمعہ بلوچ میں ذمہ دار اسلامی بہن نے ذیلی تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں ڈویژن شعبہ (اصلاح اعمال) کی ذمہ داران سمیت 29 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مشورے میں خبر گیری کے متعلق مدنی پھول دیئے شیڈول کو وقت پر جمع کروانے، نیک اعمال میں موجود سوالات کے جوبات سمجھائے، ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کارکردگی کو بڑھانے اور وقت پر کارکردگی دینے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال کےزیراہتمام 25،24،23،20،18دسمبر 2021 ء کو کراچی کے مختلف  علاقوں میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں (کوئٹہ کابینہ، بلدیہ کابینہ کے ڈویژن مواچھ گوٹھ،مہاجر کیمپ، گلستان عطار،انجام کالونی ، ترک کالونی، سرجانی کابینہ ڈویژن گرین لائن،نیول ،کے ڈی اے، ملیرکابینہ ڈویژن بکرا پیڑھی، ماڈل کالونی علاقہ معین آباد، بن قاسم زون علاقہ مزار خان جوکھیو گوٹھ اوربن قاسم کابینہ مجید کالونی) شامل ہیں ان مقامات میں شریک اسلامی بہنوں کی تعداد کم و بیش 556 رہی۔

اجتماع پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت قراٰن پاک ، نعت و کلام سے کیا گیااور اجتماعی جائزہ لیا گیا،مبلغہ دعوت اسلامی نے نمازِچاشت و اشراق کی فضیلت بتائی مزید مدنی مذاکرہ کی اہمیت و افادیت کو بیان کرتے ہوئے نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔جس پر شریک اسلامی بہنوں نے نفل نماز پڑھنے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور نیک اعمال بڑھانے کے لئے نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام  24 دسمبر 2021 ءبروز جمعۃ المبارک زون ڈیرہ اللہ یار خان میں مدنی مشورہ ہواجس میں علاقہ تا زون سطح کی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔مبلغہ دعوت اسلامی نے اپنے مشورے میں ماہانہ کارکردگیوں پر کلام کیا۔ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانا اوروصول کرنے کا ذہن دیا ، تقرریوں کے اہداف ذیلی سطح تک دئیے اور تقرریاں مکمل کرنے ، یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی کارکردگی میں کیسے اضافہ کیا جائے ،مدنی مذاکرہ کی کارکردگی اسلامی بہنوں اور ذمہ داران کی وصول کرنے کا ذہن دیا اور اس کے علاوہ آن لائن سافٹ وئیر پر انٹریز بروقت مکمل کرنے کا بھر پور ذہن دیا ۔اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 دسمبر 2021ءبروز ہفتہ حیدرآباد زون ، ڈویژن عثمان آباد میں اصلاح اعمال اجتماع  انعقاد کیا گیاجس میں تلاوتِ قرآن پاک، نعت شریف اور اجتماعی جائزہ کروایا گیا مزید نیک اعمال میں موجود سوالات کے بارے میں بیان کیاگیا۔ اسلامی بہنوں نے روزانہ نیک اعمال کا جائزہ کرنے کی نیتیں پیش کیں۔ اس اجتماع میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسی طرح دوسری جانب 20 دسمبر2021ء بروز پیر حیدرآباد کابینہ ، ڈویژن تلک چہاڑی میں 2 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔