18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
صوبہ بلوچستان کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی
بہنوں کے درمیان ماہانہ مدنی مشورہ
Tue, 15 Mar , 2022
2 years ago
11مارچ
2022 ءبروز جمعۃ المبارک شعبہ اصلاح اعمال کے تحت صوبہ بلوچستان میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کوئٹہ، سبی ،قلات، لورالائی اور میٹروپولیٹن سرکاری ڈویژن سطح تک
کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اخلاقیات سنوارنے، خود با عمل بن کر با عمل بنانے کی ترغیب دلائی نیز ماہانہ اصلاح اعمال اجتماع کا فالواپ کرتے ہوئے ہر تنظیمی ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماعات منعقد کرنے کا ذہن دیا ۔
اس کے ساتھ ساتھ مدرسۃ المدینہ
بالغات کو مضبوط رکھتے ہوئے انہیں بھی رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے، نفل روزے رکھنے اور روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا ۔ اس پر شرکاء مدنی مشورہ نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار بھی کیا۔