21 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنیں) کے تحت 15 مارچ 2022ء بروز منگل مدرسۃ المدینہ گرلز کے درمیان
مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ گرلز
ذمہ دار (عالمی و
پاکستان سطح ) اور شعبہ اصلاح
اعمال ذمہ دار (پاکستان سطح ) کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شب
و روز کو خوب خوب نیکیوں میں گزارنے اور زندگی کو غنیمت جانتے ہوئے نیک اعمال بجا لانے کی ترغیب دلائی نیز شعبہ مدرسۃ المدینہ کے اسٹاف اور طالبات مع متعلقہ تمام ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ نیک اعمال کا نفاذ کرتے ہوئے طالبات کو با عمل بنانے کے متعلق نکات بتائےجس پر شرکاء مدنی مشورہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔