21 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں) کے تحت 8 مارچ 2022ء بروز منگل صوبہ پنجاب میں بذریعہ
انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی سرکاری ڈویژن کی شعبہ اصلاح
اعمال کی
ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ
داراسلامی بہن نے ماہ شعبان المعظم میں
نفل روزوں کی تحریک اور درود پاک کی تحریک کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی۔ اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس
دلاتے ہوئے شعبے کے دینی کام کو بڑھانے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں میں عاملات نیک اعمال بنانے کے
جذبے کو اُجاگر کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مزید ذیلی سطح کی اسلامی بہنوں کو مضبوط کرنے
پر تربیت کی۔ علاوہ ازیں مدرسۃ المدینہ
بالغات کی اسلامی بہنوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کا ہدف دیا۔