دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام 25 نومبر 2021ء کو سرجانی کابینہ
کی ڈویژن خدا کی بستی میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش
70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع
کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا نیز بیان کے بعد منقبت اور استغاثہ کے ساتھ
ساتھ تصورِ مرشد اور نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
آخر میں روزہ رکھنے والی اسلامی بہنوں کو تحائف بھی
دیئے گئے اور رسالہ نیک اعمال کی اہمیت بتاتے ہوئے اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
کراچی بن قاسم زون کی کابینہ بن قاسم میں شعبہ
اصلاحِ اعمال کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
25 نومبر 2021 ء بروزجمعرات کراچی بن قاسم زون کی کابینہ بن قاسم ڈویژن عبد اللہ
گوٹھ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت اور ذیلی تا ڈویژن سطح کی کم و بیش 19 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
مشاورت اسلامی بہن نے احساسِ ذمہ داری پر مدنی پھول دیئے نیز اصلاحِ اُمت کے جذبے
کو اُجاگر کرتے ہوئے اپنی ڈویژن میں مزید دینی
کام بڑھانے کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں شعبے کے مدنی پھول سمجھائے گئے اور
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرری کا سلسلہ ہوا نیز ہر ذیلی حلقے تک یہ نکات پہنچانے
اور ہرماہ رسالہ نیک اعمال تقسیم کرنے اور
وصول کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
کراچی زون ایسٹ
2 گلستان جوہر کابینہ میں تین مقامات
پر شعبہ اصلاح اعمال کا اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام 22 نومبر 2021ء بروز پیر کراچی
ایسٹ 2 کی کابینہ گلستان جوہر میں تین مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں کم و بیش 37 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے ”اپنی اصلاح کیسے کی جائے؟“ کے موضوع پر بیانات کئے ۔ آخر میں تصور مرشد
کرنے کا طریقہ بتایا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے نیتیں بھی پیش کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
کوئٹہ کابینہ وحدت ڈویژن میں 26 نومبر 2021ء کو اصلاح اعمال زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ذیلی تا ڈویژن اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔
مدنی
مشورے میں مدنی مذاکرے کی اہمیت و ضرورت اور نیک اعمال رسالہ عوام کو کس طرح آسانی
سے سمجھایا جائے اس پر کلام کرتے ہوئے ہر منسلک اسلامی بہن سے نیک اعمال کے رسائل وصول کرنے کا ذہن دیاگیا
نیز اصلاح اعمال کے بینرز بنوانے اور فالواپ کرنے کا ذہن دیا گیا ۔ مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں نے بینر بنوانے، اصلاح اعمال اجتماعات کو مضبوط کرنے اور اصلاح اعمال اجتماع میں شرکت
کرنے کا ہدف لیا اور اپنی اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت کوئٹہ
جناح کابینہ میں 27 نومبر 2021ء کو اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اجتماع
کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺسے
ہوا ۔ نگران زون اسلامی بہن نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نیک اعمال کا
جائزہ کروایا۔ اجتماع کے اختتام پر اسلامی
بہنوں نے نفل روزہ رکھنے،مدنی مذاکرہ دیکھنے اور روزانہ 12 منٹ اپنا اعمال کا محاسبہ کرتےہوئے رسالہ پُر
کرنے کی نیت بھی کیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 25 نومبر 2021 ء
کو میرپور خاص زون کی کھپرو کابینہ ڈویژن
دیوان کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش
50اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع
کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺسے
ہوا ۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے ”اپنی اصلاح کیسے کی جائے“کے موضوع پر بیان کیا نیز تصور مرشد کرواتے ہوئے نیک اعمال کا جائزہ لیا
گیا ۔ اجتماع کے بعد اسلامی بہنوں نے رسالہ
نیک اعمال پر عمل کی نیت کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 25 نومبر2021ء بروز جمعرات لاڑکانہ
کابینہ ڈویژن لاڑکانہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 87 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کیسے کی جائے ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نفلی روزے رکھنے کا ذہن دیا جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
آخر میں نیک اعمال کے رسالے بھی تقسیم کئے گئے جس پر رسالہ حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں نے ہر ماہ
رسالہ جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے
تحت 24نومبر 2021ء میر پور خاص زون کی جھڈو کابینہ کے ڈگری
ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ”اپنی اصلاح کیسے کی جائے؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور نیک اعمال کا جائزہ کرواتے ہوئےنفل روزے رکھنے
کا ذہن دیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلا ح اعمال (اسلامی بہنیں)کے
تحت 28 نومبر 2021 ء کو کھپرو کابینہ کے
کھپرو ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
آغاز
تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺسے ہوا اجتمائی جائزہ بھی ہوا۔ بعدازاں مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کیسے کی جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال پُر کرنے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 29 نومبر2021ء کو پشاور زون
ڈویژن کوہاٹ کے علاقےخيبر کالونی میں ڈويژن سطح پر اصلاح اعمال اجتماع منعقد
کیا گيا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
آغاز
تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ سے کیا گیا اس کے بعد ہی سنتوں بھرا بیان ہو ا جس میں اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کاذہن دیا گیا اور
عاملات نیت اعمال بننے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی
بہنوں نے اصلاح اعمال کا رسالہ پر کرنے کی نيت کی۔ اس کے علاوہ کابینہ سطح پر تقرری بھی کی گئی ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
تحت 27 نومبر2021ء کو پشاور زون کابینہ نوشہرہ رسالپور ڈویژن میں ڈویژن
سطح پر اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا
جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اجتماع
پاک کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول پاک ﷺ سے ہوا
۔ بعدازاں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے رسالہ نیک سے اجتماعی جائزہ کروایا اور
اس جائزہ کے ذریعے رسالہ نیک اعمال میں موجود سوالات کو نيو اسلامی
بہنوں کو سمجھائے نیز انہیں عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 22 نومبر 2021 بروز پیر نیو کراچی کابینہ ڈویژن اللہ والی اور مسرور
کالونی میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں 56 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ’’
اپنی اصلاح کیسے کی جائے؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔نعت شریف، منقبت ،مناجات بھی ہوئی نیز ڈویژن نگران اسلامی بہن نے نفلی روزوں کی فضیلت بیان کی اور روزوں کی نیتیں بھی کروائی۔