
دعوتِ
اسلامی کے تحت 29 نومبر2021ء کو پشاور زون
ڈویژن کوہاٹ کے علاقےخيبر کالونی میں ڈويژن سطح پر اصلاح اعمال اجتماع منعقد
کیا گيا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
آغاز
تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ سے کیا گیا اس کے بعد ہی سنتوں بھرا بیان ہو ا جس میں اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کاذہن دیا گیا اور
عاملات نیت اعمال بننے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی
بہنوں نے اصلاح اعمال کا رسالہ پر کرنے کی نيت کی۔ اس کے علاوہ کابینہ سطح پر تقرری بھی کی گئی ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
تحت 27 نومبر2021ء کو پشاور زون کابینہ نوشہرہ رسالپور ڈویژن میں ڈویژن
سطح پر اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا
جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اجتماع
پاک کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول پاک ﷺ سے ہوا
۔ بعدازاں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے رسالہ نیک سے اجتماعی جائزہ کروایا اور
اس جائزہ کے ذریعے رسالہ نیک اعمال میں موجود سوالات کو نيو اسلامی
بہنوں کو سمجھائے نیز انہیں عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 22 نومبر 2021 بروز پیر نیو کراچی کابینہ ڈویژن اللہ والی اور مسرور
کالونی میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں 56 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ’’
اپنی اصلاح کیسے کی جائے؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔نعت شریف، منقبت ،مناجات بھی ہوئی نیز ڈویژن نگران اسلامی بہن نے نفلی روزوں کی فضیلت بیان کی اور روزوں کی نیتیں بھی کروائی۔
مجید
کالونی میں قائم اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں اصلاح
اعمال اجتماع

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنیں)
کے زیرِ اہتمام 20 نومبر 2021 بروز ہفتہ قائد آباد کابینہ ڈویژن مجید کالونی میں
قائم اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 70
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع
پاک کا آغاز سورہ ٔرحمٰن کی تلاوت سے کیا
گیا نعت و اجتماعی جائزہ کے بعد نفل روزوں
کی ترغیب دلائی گئی پھر کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ آخر
میں خصوصی دعا ہوئی اور دعا کے بعد صلوة و
سلام و اختتامی دعا پڑھائی گئی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 26نومبر 2021ء بروز جمعہ چوآ سیدن شاہ کابینہ ڈویژن بشارت میں
اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اجتماع پاک کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول پاک ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد اجتماعی
جائزہ ہوااور نفلی روزوں کی ترغیب دلائی گئی۔ مزید ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اپنی اصلاح کیسے کی جائے‘‘کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے بعد غوث
پاک کی منقبت پڑھی گئی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے تقسیم کئے گے اور اپنے شب وروز
نیک اعمال کے مطابق گزارنے اوراسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالہ پُر کر کے جمع
کروانے کی نیت کروائی گئی۔اجتماع پاک کا اختتام صلوٰةوسلام پر ہوا اور اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔
میمن سوسائٹی حیدرآباد کابینہ،
لیہ اور میر پور خاص زون میں مدنی مشوروں کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے
تحت گزشتہ دنوں میمن سوسائٹی حیدرآباد
کابینہ، لیہ اور میر پور خاص زون میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے شعبے کے دینی کاموں کو کرنے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے۔ اس کے علاوہ کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے
تحت گزشتہ دنوں دادو کابینہ ڈویژن میھڑ ،
حیدرآباد زون کی کابینہ مٹیاری، چوہڑ
جمالی شہدادپور کابینہ ڈویژن سكرنڈ، لیہ
زون اور آفندی ٹاؤن کے علاقہ فیضان مدینہ میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جن میں
تقریباً 109 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے اپنے اعمال
کا جائزہ کرنے، عاملات نیک اعمال بننےکا ذہن دیا ۔ مزید
نفلی روزے رکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھنے کی اچھی نیتیں پیش کیں۔
شیش
محل عزیز آباد، بختاور کالونی اور صدر کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی بہنیں)
کے تحت 19 نومبر 2021ء کو لیاقت آباد کابینہ کی 2 ڈویژنز شیش محل اور
عزیز آباد کراچی میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہواجن میں تقریباً180 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ’’ اپنی اصلاح کیسے کی
جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے
نیز اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ کا عطا کردہ نیک اعمال کا رسالہ سمجھایا اور روزانہ اس کے ذریعےاپنے
اعمال کا جائزہ کرنے اور انگریزی ماہ کی یکم تاریخ کو ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کا ذہن دیا
۔ اس کے علاوہ نفلی روزوں کے فضائل بتا کر
نفلی روزے رکھنے کی ترغیب دلائی جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
٭اسی
طرح شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 20 نومبر 2021ء بروز ہفتہ گلستان جوہر کابینہ
کے علاقے بختاور کالونی کراچی میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں 21 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے’’اپنی اصلاح کیسے کی جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے رسالہ نیک اعمال کوپُر کرنے اور عاملات نیک اعمال بننے
کا ذہن دیا۔
٭
دوسری جانب دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح
اعمال کے تحت گزشتہ دنوں صدر کابینہ میں 6 مقامات پر اصلاحِ اعمال اجتماعات ہوئے
جن میں تقریباً 175 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کیسے کی
جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔اس کے بعد ماہ ربیع الآخر کی نسبت سے منقبتِ غوثِ
پاک رحمۃ اللہ علیہ پڑھی گئی اور اسلامی بہنوں میں نیک اعمال کے رسائل بھی تقسیم
ہوئے جس پر اسلامی بہنوں نے نیک اعمال پر
عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
کراچی
ساؤتھ زون 2 اورنگی کابینہ ڈویژن الفتح کالونی
میں اصلاح اعمال اجتماع

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی
بہنیں)
کے تحت 22 نومبر 2021 ءکوکراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی کابینہ ڈویژن الفتح کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیاجس
میں تقریباً180اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اپنی اصلاح کیسے کی جائے‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اپنا
جائزہ کرنے کے حوالے سے قراٰنی آیات واحادیث رسول ﷺ و بزرگان دین کے
اقوال بتائے نیز رسالہ نیک اعمال سے اپنا جائزہ
کرنے کا ذہن دیا۔آخر میں غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کو ایصال ثواب بھی کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی بہنیں) کے زیر
اہتمام 20 نومبر 2021ء بروز ہفتہ( کراچی
ریجن کوئٹہ زون، گودھرا، بختاور کالونی، الہ آباد کے علاقہ کے ہائی سکول، ڈویژن
الہ آباد اور اورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن
بنگلہ بازار) میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں کم وبیش 184 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کیسے کی
جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرےبیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو نفل روزوں کی ترغیب دلائی ۔ بعدازاں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں روزانہ رسالہ نیک اعمال پُر کرنے کا ذہن دیا نیز ہر ماہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کوجمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیرِ اہتمام 13 نومبر 2021ء برزو ہفتہ کراچی بن قاسم زون قائد آباد کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں کم و بیش 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اپنی اصلاح کیسے کی جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اپنی
اصلاح کاطریقہ بتایا نیز امیرِ اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کاعطا کرده نیک اعمال کا رسالہ سمجھانے کے ساتھ
ساتھ نیکیوں میں اپنے شب و روز بسر کرنے کا ذہن دیا نیز نفلی روزے رکھنے کی بھی ترغیب دلائی ۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 15 نومبر2021ء بروز پیر کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ ڈویژن
ماڈل کالونی علاقہ عباسی مارکیٹ میں اصلاح
اعمال اجتماع ہواجس میں31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نفلی
روزے رکھنے کی ترغیب دلائی ۔
٭دوسری
جانب شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 13 نومبر 2021ء
بروز ہفتہ کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت
آباد کابینہ ڈویژن شریف آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقہ اور
ڈویژن کے اسپیشل دینی کام کے نکات پر کلام کیا اور شیڈول میں بہتری لانے کے بارے میں نکات پیش کئے۔ مزید اصلاح اعمال اجتماع منعقد
کرنے اور مدنی مذکراہ دیکھنے کی ترغیب
دلائی۔
سکھر ، ٹنڈوالہ
یار اور اڈیرو لال کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے
تحت 15نومبر 2021ء کو سکھر ڈویژن علاقہ مدینہ کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
آغاز
تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال میں موجود
سوالات کے بارے میں بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اس
میں موجود خانے پُر کرنے کا ذہن دیا اور
نفلی روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔
٭دوسری
طرف دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے
تحت 14 نومبر2021ء بروز اتوار نواب شاہ زون ٹنڈو آدم کابینہ ڈویژن اڈیرولال میں اصلاح اعمال اجتماع ہواجس میں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کیسے کی
جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال کا جائزہ کروایا ۔آخر میں صلوٰۃ و سلام کے ساتھ اختتام ہوا ۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے
تحت 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ میر پور خاص کابینہ ڈویژن ٹنڈوالہ یار میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس
میں تقریباً 78 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ’’ اپنی اصلاح کیسے کی جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے بعد رسالہ نیک اعمال سے جائزہ کروایا اور نفل روزے رکھنے کا ذہن دیا جس
پر اسلامی بہنوں نے ربیع الاخر میں نفل
روزے رکھنے کی نیت کا اظہار کیا۔